لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ

لاہور (قدرت روزنامہ)صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے .
جس کے نتیجے میں ہفتے کے روز شہر کے ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 214 ریکارڈ کی گئی جس کے بعد لاہورر شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر رہا جبکہ شہر میں یوایس کونسلیٹ کا علاقہ آلودہ ترین قرار دیا گیا جہاں ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح 201 ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں ہونے والی بارشوں سے نہ صرف ایئرکوالٹی انڈیکس کی شرح میں کمی ہوگی بلکہ خنکی میں بھی اضافہ ہوگا جبکہ ہفتے کے روز تیز دھوپ کے باعث شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا .

. .

متعلقہ خبریں