امریکی صدر کے بیان سے عمران خان کا سازش والا بیانیہ ختم ہوگیا، خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) امریکی صدر کے بیان سے عمران خان کا سازش والا بیانیہ ختم ہوگیا . امریکی صدر جو بائڈن کے بیان کی وجہ پاکستان کی روس-یوکرین پالیسی ہو سکتی ہے، وزیر دفاغ خواجہ آصف .

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کے بیان سے عمران خان کا سازش والا بیانیہ ختم ہوگیا . نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ امریکی صدر جو بائڈن کے بیان کی وجہ پاکستان کی روس-یوکرین پالیسی ہو سکتی ہے .
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے بیان پر شہبازشریف کا ردعمل محتاط ہے . ان کا کہنا تھا کہ کچھ دن تک دیکھیں گے اگر پھر ضرورت ہوئی تو اس ردعمل کا دوبارہ جائزہ لیں گے . واضح رہے کہ عمران خان نے امریکی صدر کے بیان کے تناظر میں کہا ہے کہ اگر اپنے مفاد کے لیے ان کے سامنے کھڑا ہونا پڑے تو بالکل ہونا چاہیے .
نجی ٹی وی چینل بول نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان سے متعلق دیے گئے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں لوگ پاکستان کے مفادات کے تحفظ کے لیے منتخب کرتے ہیں، اگر اپنے مفاد کے لیے ان کے سامنے کھڑا ہونا پڑے تو بالکل ہونا چاہیے .

وہ لوگ اپنی مرضی کے مطابق پالیسی بناتے ہیں جب کہ میرا بھی یہی کہنا ہے کہ ہمیں بھی اپنی مرضی کی پالیسی بنانی چاہیے، اپنے مفاد کے لیے ان کے سامنے کھڑا ہونا پڑے تو ایسا ضرور کرنا چاہیے . عمران خان نے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول ان کے پیر بھی پڑے اور شہباز شریف نے وہاں مانگا بھی کہ ہم مر گئے لٹ گئے، لیکن اس سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا، جب آپ ان کے سامنے لیٹ جاتے ہیں تو وہ ڈومور کرواتے ہیں، بدقسمتی سے ہمارے حکمران سمجھتے ہیں کہ اگر ہم امریکا کے سامنے جھک جائیں، ان کی جنگ میں شامل ہوجائیں، اپنے لوگ قربان کردیں تو شاید وہ ہمارے ساتھ اچھے ہو جائیں لیکن ایسا نہیں ہے .
چئیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ امریکی صدر کے بیان کو دیکھیں تو اس کے دو پہلو ہیں ایک تو یہ کہ ان لوگوں نے امریکا کو خوش کرنے کی جتنی بھی کوشش کی لیکن امریکا نے پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی میں پاکستان کو جہاں رکھنا چاہتے تھے وہیں رکھا، کیوںکہ ان کی پالیسی میں اس وقت بھارت ان کا اسٹرٹیجک شراکت دار ہے . عمران خان نے کہا کہ جب آپ اپنے ملکی مفادات کا تحفظ کرتے ہیں تو یہ ممالک آپ کی عزت کرتے ہیں . جب میں وزیراعظم تھا تو کبھی اس طرح کا بیان آیا؟ ایک مرتبہ ٹرمپ نے افغانستان کے حوالے سے پاکستان پر الزام تراشی کی تو پھر میں نے ٹوئٹر پر جو جواب دیا تھا وہ ریکارڈ پر ہے .

. .

متعلقہ خبریں