نواز شریف کا آصف زرداری کو فون،صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ( ن) کے قائد نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابط ہوا ہے . ذرائع ن لیگ کے مطابق نواز شریف نے آصف زرداری سے ان کی صحت بارے دریافت کیا اورسابق صدر کی جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جس پر آصف زرداری نے نواز شریف کا شکریہ ادا کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا جبکہ عمران خان کے لانگ مارچ سمیت امن وامان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی .


دونوں رہنمائوں کا اس بیان پر اتفاق تھا کہ احتجاج کسی بھی سیاسی جماعت کا حق مگر قانون کسی کو ہاتھ میں نہیں لینے دینگے .
نواز شریف نے کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بھی ہدایت کی ہے کہ حکومت فتنہ و فساد پھیلانے والے عناصر سے سختی سے نمٹے، عمران نیازی جن عزائم کے ساتھ اسلام آباد پر چڑحائی کرنا چاہتا ہے اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ،سابق صدر نے کہا کہ عمران خان حکومت سے نکلنے کے بعد ریاستی اداروں پر مسلسل حملہ آور ہے اس کا لاڈ پن ختم ہوچکا ہے اور اب یہ جتھے لیکر حملہ اور ہواتو قانون کے مطابق اس سے سختی سے نمٹا جائے گا کیونکہ ملک اس وقت کسی عدم استحکام کامتحمل نہیں ہو سکتا، سندھ اور بلوچستان سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں وہاں کے لوگوں کی مدد کرنے کی بجائے عمران حکومت گرانا چاہتا ہے، دونوں رہنمائوں کا اس بات پر اتفاق تھا کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہونگے اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی دباو قبول نہیں کیا جائے گا .

. .

متعلقہ خبریں