وزیراعظم کا اکتوبر کے بلوں میں عوام کو بڑا ریلیف ،بجلی کے نرخ میں سوا چار روپے فی یونٹ کی کمی کر دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے اکتوبر کے بلوں میں عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بجلی کے نرخ میں سوا چار روپے فی یونٹ کی کمی کردی . اسی ضمن میں وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے بجلی کے نرخ میں سوا 4 روپے کی کمی کردی ہے، یہ کمی اکتوبر کے مہینے کیلئے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ، ستمبر کے بجلی کے بلوں میں لگنے والی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے .


وزیر اطلاعات کے مطابق عوام پر بوجھ کو دیکھتے ہوئے صارفین کے بجلی کے ریٹ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا . اسی ضمن میں سیکرٹری توانائی ڈویژن نے اپنے بیان میں کہا کہ نیپرا نے 14 اکتوبر 2022 کو سال 2021-22 کی چوتھی سہ ماہی (کوارٹرلی ایڈجسٹمنٹ)کا فیصلہ دیا ہے، حکومت نے بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے پیش نظر ستمبر کے بجلی کے بلوں میں لگنے والی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کو ہی جاری رکھتے ہوئے صارفین کے بجلی کے نرخ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے . سیکریٹری توانائی ڈویژن کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر کے مہینے میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کے بجلی کے ریٹ میں 4.15 روپے کی کمی کی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں