کراچی(قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے عمران خان اور ان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے حوالے سے اہم پیشگوئیاں کی ہیں۔منظور وسان نے پیشگوئی کی ہے کہ اس بار پی ٹی آئی کا لانگ مارچ نہیں بلکے صفایا ہو گا۔
جھاڑو بھی پھر سکتا ہے، عمران خان کی جو پوزیشن اب ہے وہ نومبر کے بعد بالکل ڈائون ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس کے بعد عمران خان کی ٹانگیں کانپنا شروع ہو گئی ہیں اور بنی گالہ میں خوف کا سماں ہے، عمران خان کو وفاق اور سندھ کا اقتدار تو دور خیبر پختونخوا کی بھی حکومت نہیں ملے گی، سیاسی غلطیوں کے باعث عمران خان کے لیے اقتدار کے تمام دروازے بند ہو چکے۔منظور وسان نے کہا کہ عمران خان سیلاب متاثرین کو اکیلا چھوڑ کر جلسے جلوسوں میں لگے ہوئے ہیں، عمران خان کو عوام نہیں بلکہ اقتدار چاہیے، عمران صاحب!کراچی کے عوام 11سو ارب اور 162ارب روپے کا حساب مانگ رہے ہیں۔رہنما پیپلز پارٹی نے کہاکہ جیل بھرو تحریک کی دھمکی دینے والا عمران خان ایک منٹ بھی جیل میں نہیں رہ سکتا کیونکہ عمران خان جیل جانے سے ڈرتے ہیں۔کراچی میں گزشتہ روز ہونے والے جلسے کے حوالے سے مشیر زراعت سندھ نے کہا کہ پنجاب کے بعد کراچی کے عوام نے بھی عمران خان کو آٹ کر دیا ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…
ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…
برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…
کراچی(قدرت روزنامہ)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو…