کوئٹہ چمن روڈ پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ چمن بین الاقوامی شاہراہِ پر بلوچ خان ہوٹل کے قریب ٹریلر بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہوکر دو فلڈر گاڑیوں موٹر سائیکل سمیت سبزی دوکان کے ساتھ ٹکرانے کے بعد الٹ گیا ایک شخص جان بحق 4 افراد زخمی ہوئے زخمیوں کو چمن ہسپتال منتقل کردیاگیا عینی شاہدین کے مطابق ہلاک ہونے والا شخص موٹر سائیکل سوار نصراللہ عشیزئی سکنہ کلی ٹاکی کا رہائشی ہے لیویزاہلکار موقع پر پہنچ گئے لیویزانچارج نائب رسالدار سیف اللہ محمد شفیق موقع پر پہنچ گئے

. .

متعلقہ خبریں