کور کمانڈر بلوچستان آصف غفور کی نور مسکانزئی کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کی سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکان زئی کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت، پاکستان کے لیے مرحوم کی خدمات پر خراج عقیدت . کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے خاران کا دورہ کیا اور گزشتہ روز فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکان زئی کے اہلخانہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی .

کور کمانڈر بلوچستان نے نور محمد مسکان زئی کی موت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا اور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی . کور کمانڈر بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس نور محمد مسکانزئی ایک بہادر اور نڈر انسان تھے اور ان کی پیشہ ورانہ خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا . کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے اہلخانہ کو یقین دلایا کہ قاتلوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے گا . علاوہ ازیں گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان اور منیجراعظم خان کی کمانڈر سدرن کمانڈ جنرل آصف غفور سے ملاقات کی ملاقات میں بلوچستان میں کر کٹ کے فروغ اورکوئٹہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کرکٹ اکیڈمی کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا جنرل آصف غفور نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی اکیڈمی کےلئے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایااس موقع پر جنرل آصف غفور نے کہا کہ اونر کوئٹہ گلیڈی ایٹر ز ندیم عمر کے ساتھ ملکر کوئٹہ میں کر کٹ کے فروغ کے لئے کام کرینگے تاکہ بلوچستان کے کھلاڑی بھی آگے آکر ملک کی نمائندگی کر سکیں جنرل آصف غفور نے کہا کہ پی ایس ایل سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا فیسٹیول میچ بگٹی اسٹیڈیم پر کرانے کے لئے اونر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ندیم عمر سے بات کرینگے آخر میں معین خان اور اعظم خان نے جنرل آصف غفور کا شکریہ ادا کیا .

. .

متعلقہ خبریں