مینار پاکستان واقعہ، پولیس نے متاثرہ لڑکی کے دوست کو بھی شامل تفتیش کر لیا

لاہور(قدرت روزنامہ) مینار پاکستان واقعہ، پولیس نے متاثرہ لڑکی کے دوست کو بھی شامل تفتیش کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق مینار پاکستان پارک میں عائشہ نامی خاتون کیساتھ بدسلوکی کے واقعے کی تفتیش کے دوران اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پولیس نے متاثرہ لڑکی عائشہ کے دوست ریمبو کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ریمبو اور عائشہ مل کر ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہیں، ریمبو ہی عائشہ کو مینار پاکستان پر لے کر گیا تھا۔
ریمبو کے حوالے سے کءی انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ریمبو کچھ عرصہ سے عائشہ کے گھر پر مقیم تھا، عائشہ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی ریمبو چلاتا ہے۔ عائشہ کے والدین اس کے دوست ریمبو کے شدید خلاف ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ عائشہ ٹک ٹاک اور سوشل میڈیا سے متعلق تمام سرگرمیاں ریمبو کے مشورے سے ہی کرتی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے مذکورہ کیس کے مقدمہ میں مزید 2 دفعات کا اضافہ کردیا ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ پہلے مذکورہ مقدمہ میں 4 دفعات لگائی گئیں تھیں، خاتون سے دست درازی کی دفعات لگائی گئیں تھیں، لیکن اب مزید2 دفعات 509 ٹو اور 342 شامل کی گئیں ہیں۔ مزید برآں محکمہ پراسیکیوشن نے گریٹر اقبال پارک میں اوباش نوجوانوں کی ہراسمنٹ کا شکار ہونے والی ٹک ٹاکر لڑکی عائشہ اکرم کی تفتیش کے حوالے سے 7 اہم نکات پر مشتمل ایک مراسلہ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سمیت تھانہ لاری اڈہ کے تفتیشی افسر کو ارسال کردیا ہے جس میں پراسیکیوشن برانچ نے تفتیشی افسر سے استدعا کی ہے کہ بھیجے گئے سات نکات پر ہر طریقے سے مکمل تفتیشی کی جائے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور آئی او کو بھیجے گئے نکات میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم کے وقوعہ کے روز پہنے گئے کپڑے تفتیشی ٹیم اپنی تحویل میں لے لے۔ نکات میں لڑکی عائشہ اکرم کے نمونہ جات ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے حاصل کئے جائیں۔ متاثرہ لڑکی عائشہ اکرم کے ساتھ آنے والے افراد کے بیانات قلم بند کئے جائیں۔ اس کیس کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جانے والی آڈیو اور ویڈیو کی تصاویر حاصل کی جائیں۔ مشکوک افراد کی نادرا سے تصدیق کروائی جائے اور گرفتار ملزمان کی متاثرہ لڑکی سے شناخت کروائی جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اس واقعہ کی تفتیش کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

Recent Posts

کراچی سے متعدد پروازیں تاخیر کا شکار،کئی منسوخ

کراچی (قدرت روزنامہ )کراچی سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی…

3 mins ago

بلوچستان میں 3جولائی سے بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کا امکان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا نیا اسپیل 3جولائی سے داخل ہونے کا…

4 mins ago

نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا پاکستان سے متعلق قرارداد پر ردعمل سامنے آ گیا

واشنگٹن(قدرت روزنامہ) نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل نے ایوان نمائندگان میں پاکستان سے…

13 mins ago

کے پی میں 9 دہشت گردوں کی ہلاکت، قوم کو اپنے جوانوں پر فخر ہے: شہباز شریف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے محافظوں کا قیامِ…

18 mins ago

وزیر اعلیٰ بلوچستان کے دورہ کچلاک کے موقع پر مفتی محمود اسپتال میں غیر حاضر ڈاکٹرز اور طبی عملے کے خلاف کارروائی شروع

ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سمیت چار لیڈی میڈیکل آفیسرز ، چھ میڈیکل افسران معطل كردئىے گئے…

22 mins ago

فنڈز کی بندر بانٹ؛ وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف ارکان اسمبلی کی پارٹی قیادت کو شکایات

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کے ارکان نے فنڈز کی بندربانٹ پر پیپلز پارٹی…

40 mins ago