قومی اسمبلی ضمنی انتخابات: عمران خان نے پشاور اور مردان کے بعد چارسدہ کا بھی میدان مار لیا

چارسدہ(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی ضمنی انتخابات: عمران خان نے پشاور اور مردان کے بعد چارسدہ کا بھی میدان مار لیا . اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 3 نشستیں جیت لیں اور 3 پر برتری حاصل ہے .

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے .
قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں صبح 8 بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہی . پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے . قومی اسمبلی کی 8 میں سے 7 نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا دیگر امیدواروں سے مقابلہ ہے . اب تک کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 3 نشستیں جیت لیں اور 3 پر برتری حاصل ہے جبکہ پیپلزپارٹی ملتان میں کامیاب قرار پائی ہے اور ملیر کی نشست پر واضح برترہی .
عمران خان نے پشاور کی نشست جیت لی اور اے این پی امیدوار غلام احمد بلور کو شکست دی . این اے 31 پشاور کے تمام 265 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری و غیرحتمی نتیجے کے مطابق عمران خان 57 ہزار 824 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے . اے این پی کے غلام احمد بلور 32 ہزار 253 ووٹ حاصل کرسکے اور یوں غلام بلور کو 25 ہزار 571 ووٹوں سے شکست ہوئی . سابق وزیراعظم عمران خان نے پشاور کے بعد مردان کا میدان بھی مار لیا .
این اے 22 مردان 3 کے تمام 330 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے تحت پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 76681 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے . جمعیت علمائے اسلام کے محمد قاسم 68181 ووٹ حاصل کرسکے اور انہیں 8500 ووٹوں سے شکست ہوئی . پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان کو بھی شکست دی . عمران خان نے ایمل ولی خان کو 10233 ووٹوں سے ہرایا .
این اے 24 چارسدہ کے تمام 384 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق عمران خان 78589 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے اور عوامی نیشنل پارٹی کے ایمل ولی خان 68356 ووٹ حاصل کرسکے . این اے 108 فیصل آباد 8 کے 353 میں سے 164 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 42190 لے کر آگے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی نے 30228 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر ہیں .
این اے 118 ننکانہ صاحب 2 کے 319 میں سے 273 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتیجے کے مطابق عمران خان 75681 ووٹ لے کر پہلے نمبر ہیں . مدمقابل پاکستان مسلم لیگ ن کی شذرہ منصب علی نے 65096 ووٹ حاصل کیے . این اے 237 کراچی ملیر 2 کے 194 میں سے 103 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 13212 ووٹ لے کر آگے ہیں .
پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان نے 11502 ووٹ لےکردوسرے نمبر پر ہیں . این اے 239 کراچی کورنگی 1 کے 330 میں سے 43 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے عمران خان 5805 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر ہیں اور متحدہ قومی موومنٹ کے سید نیئر رضا نے 1103 ووٹ حاصل کیے ہیں . اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کی ملتان سے خالی کردہ نشست این اے 157 پر بھی ضمنی انتخاب ہوئے .
ملتان میں اپ سیٹ، زین قریشی کی خالی نشست پر موسیٰ گیلانی نے مہربانو کو شکست دے دی این اے 157 ملتان 4 کے تمام پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سید علی موسیٰ گیلانی 79743 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے . ان کے مدمقابل شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی اور پاکستان تحریک انصاف کی مہر بانو قریشی نے 59993 ووٹ حاصل کیے . پیپلزپارٹی کے علی موسیٰ گیلانی نے پی ٹی آئی کی مہربانو قریشی پر 19 ہزار 750 ووٹوں کی برتری حاصل کی .

. .

متعلقہ خبریں