ہراساں کرنے والے لڑکے کو کیسے سبق سکھایا؟ اینکر پرسن رابعہ انعم نے آپ بیتی سنادی

کراچی (قدرت روزنامہ) جشن آزادی کے موقع پر خواتین کے ساتھ پیش آنے والے ہراسانی کے واقعات کی ویڈیوز سامنے آنے پر معروف اینکر پرسن رابعہ انعم نے خود کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ سنادیا۔

رابعہ انعم نے بتایا کہ جب وہ 13 یا 14 برس کی تھیں تو ایک بازار میں لڑکے نے انہیں نامناسب طریقے سے چھوا۔ انہوں نے فوری طور پر اپنی والدہ کو اس بارے میں بتایا تو انہوں نے آگے سے کہا کہ ایک تھپڑ لگانا تھا۔

رابعہ انعم کے مطابق والدہ کی نصیحت کے بعد انہوں نے فوری طور پر اس لڑکے کو ڈھونڈا اور اتنے زور سے تھپڑ مارا کہ وہ زمین پر گر گیا۔ وہ بمشکل 18 سال کا ہوگا، تھپڑ کھانے کے بعد اس کے تاثرات سے اندازہ ہوا کہ اسے اس رد عمل کی امید نہیں تھی۔ “ذرا تصور کریں کہ  پاس کھڑی تمام خواتین نے میرے اس عمل کی تعریف کی اور کہا کہ وہ بھی اسی قسم کی ہراسانی کا سامنا کرچکی ہیں۔”

انہوں نے کہا کہ خواتین کے ساتھ مین روڈ، پبلک پارکس اور ہجوم میں پیش آنے والے ہراسانی کے واقعات کی ویڈیوز بہت پریشان کن ہیں۔ اس ہراسانی کے خلاف کوئی بھی کھڑا نہیں ہو رہا، انہیں کھلی آزادی ہے، ایک کو سرعام سزا دے دی جائے تو دیکھنا تبدیلی کیسے آتی ہے۔

Recent Posts

گوادر میں باڑ لگانا مقامی آبادی کو قید کرنا، مشکے جانے کیلئے ویزہ لینا پڑتا ہے، ڈاکٹر ماہ رنگ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماﺅں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کہا ہے کہ…

6 mins ago

ممنوعہ جالوں کا بے دریغ استعمال، پسنی کے ساحل پر ڈولفن مچھلی مردہ حالت میں برآمد

پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی ،گجہ ٹرالروں اور ممنوعہ جالوں کے بے دریغ استعمال کے اثرات ، ڈولفن…

22 mins ago

کوئٹہ کے بڑے اسپتالوں میں مشینوں کو غیر فعال اور عوام کو ادویات فراہم نہ کیے جانیکا انکشاف

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے چار بڑے ہسپتالوں میں پچھلے دس برسوں کے دوران میڈیکل مشینوں کو…

29 mins ago

نوشکی میں مولوی حمید اللہ شاہ کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے، مولانا رمضان مینگل

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سنی علماءکونسل بلوچستان کے صدر مولانا محمد رمضان مینگل اور دیگر عہدیداروں نے نوشکی…

47 mins ago

بلوچستان کی ساحلی پٹی پر سرمایہ کاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے ہفتہ 18…

52 mins ago

کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی عوام کی آواز کو دبانے کی کوشش ہے، کاشف حیدری

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مرکزی تنطیم تاجران پاکستان کے رکن ایگزیکٹو کمیٹی اور بی این پی کے ضلعی…

59 mins ago