سعودی عرب میں غیرملکیوں کی ملازمتوں میں مزید کمی

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب میں غیرملکیوں کی ملازمتوں میں مزید کمی ہونے جارہی ہے کیوں کہ وزارت افرادی قوت نے اس سال مزید 11 پیشوں کی سعودائزیشن کا منصوبہ بنا لیا۔ سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے کہا ہے کہ وزارت اس سال کے اختتام سے قبل سعودائزیشن کے حوالے سے مزید 11 نئے فیصلے جاری کرے گی، جن کے تحت پروجیکٹ مینجمنٹ، سیلز اور فوڈ اینڈ ڈرگ سیکٹر کے پیشوں کی بھی سعودائزیشن کی جائے گی۔
انہوں نے ایوان صنعت و تجارت ریاض میں سرمایہ کاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مختلف پیشوں، سرگرمیوں اور شعبوں کی سعودائزیشن کی بدولت پرائیویٹ سیکٹر میں سعودی ملازمین کی تعداد میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد 2.13 ملین سے تجاوز کرگئی اور سعودی شہریوں میں بے روزگاری کی شرح کم ہوکر9.7 فیصد تک رہ چکی ہے، اقتصادی سرگرمیوں میں خواتین کی شرکت کا تناسب 35.6 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔
سعودی وزیر افرادی قوت نے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر سعودی شہرہوں کو روزگار فراہم کرنے کے سلسلے میں قابل قدر کردار ادا کر رہا ہے، سعودی وژن 2030ء کے اہداف کی تکمیل کے لیے سرمایہ کار منفرد شراکت کا ثبوت دے رہے ہیں، پرائیویٹ سیکٹر میں قانون محنت اور اس کے لائحہ عمل کی پابندی کا تناسب اس سال 98 فیصد تک پہنچ چکا ہے، ملازمین کے 74 فیصد سے زیادہ مسائل عدالتوں سے باہر مصالحت کے ذریعے طے کیے جا رہے ہیں۔
انجینیئر احمد الراجحی کا کہنا تھا کہ بینکوں کے ذریعے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کا تناسب 80 فیصد تک پہنچ چکا ہے، 3.8 ملین سے زیادہ ملازمت کے معاہدوں کی آن لائن توثیق ہوچکی ہے، ملازمت کے معاہدوں کا آن لائن اندراج بڑھ رہا ہے جو کہ آجر اور اجیر کے حقوق و فرائض کے تحفظ کی بڑی ضمانت ہے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

7 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

7 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

7 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

7 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

7 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

8 hours ago