ضمنی الیکشن میں ہار ہماری بدقسمتی ہے، ہم ووٹر تک نہیں پہنچ سکے

پشاور(قدرت روزنامہ) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما اور قومی اسمبلی کے حلقے این اے 31 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مدمقابل امیدوار غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ہار ہماری بدقسمتی ہے . 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اے این پی کے رہنما غلام احمد بلور کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ہار ہماری بدقسمتی ہے، ہم ووٹر تک نہیں پہنچ سکے .


ہمارے جلسے نہیں دکھائے گئے، عمران خان میڈیا پر آتے ہیں اور ہمیں کوئی نہیں چلاتا . مریم نواز کا لندن چلے جانا ہمارے بہت بڑا نقصان تھا . الیکشن کمیشن نے بھی ہمیں دھوکہ دیا، بار بار التوا کیا گیا، پی ڈی ایم میں 13 نہیں تین پارٹیاں ہیں . پارٹی کے پاس جاؤں گا ، وہ کیا فیصلہ کرتی ہے .
جبکہ وار غلام احمد بلور نے شکست تسلیم کرنے سے انکار کردیا .

نجی ٹی وی سے گفتگو میں غلام بلور کا کہنا تھاکہ عمران خان کی مقبولیت میں واضح کمی پر ہے، مجھے اتحادیوں نے استطاعت کے مطابق سپورٹ کیا . انہوں نے کہا کہ شکست تسلیم نہیں کرتا، صوبائی حکومت کی انتظامیہ نے مجھے ہروایا ہے، الیکشن میں حکومت کی مشینری ہمارے خلاف خوب استعمال ہوئی، حکومت نے پولنگ اسٹیشن کے اندر و باہر اپنے لوگ تعینات کئے تھے .
غلام بلورکا کہنا تھاکہ مشورہ کرکے الیکشن کمیشن یا ہائی کورٹ جاؤں گا، مردان اور چارسدہ کے نتائج کا علم نہیں . این اے 31 پشاور 5 کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جیت یقینی ہے.خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این ای31پشاورپر ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف نے میدان مارلیا ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اے این پی کے غلام احمدبلور کوشکست دیدی . پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان57824 ووٹ لے کرکامیاب ہوگئے . پی ٹی آئی کارکنوںکاجیت کی خوشی میں جشن،ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا .

. .

متعلقہ خبریں