سام سنگ نے خاموشی سے ایک اور 5 جی اسمارٹ فون متعارف کرا دیا

(قدرت روزنامہ)سام سنگ نے مارچ 2021 میں گلیکسی اے 52 فائیو جی فون پیش کیا تھا اور اب اس کا اپ ڈیٹ ورژن متعارف کرایا گیا ہے۔

گلیکسی اے 52 ایس کو پرانے ماڈل سے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے بالخصوص پراسیسر کے لحاظ سے یہ زیادہ طاقتور ہے۔

اے 52 ایس میں اسنیپ ڈراگون 778 جی پراسیسر 4 کیریو 670 کورز، ایک ہائی اینڈ ایڈرینو 6422 ایل جی پی یو اور ایک ایکس 53 فائیو جی موڈیم (.33 جی بی پی ایس ڈاؤن لوڈ تک اسپیڈ) سے لیس ہے۔

فون میں 6 سے 8 جی بی ریم اور 18 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دستیاب ہوں گے جبکہ مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے اس میں مزید اضافہ بھی کیا جاسکے گا۔

گلیکسی اے 52 ایس میں 6.5 انچ کا سپر امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
4500 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ 25 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فل چارج ہونے پر فون کو 2 دن تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ڈسٹ اور واٹر ریزیزٹنس ایک اور اہم فیچر ہے اور اس فون کو ایک میٹر پانی میں 30 منٹ تک ڈبو کر رکھا جاسکتا ہے۔

فون کی خاص بات اس کا کیمرا سیٹ اپ ہے جو مجموعی طور پر 5 کیمروں (بیک پر 4 اور فرنٹ پر ایک) کے ساتھ ہے۔

فون کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس میں ایف 1.8 آپرچر موجود ہے جبکہ آپٹیکل امیج اسٹیبلائزیشن اور ٹیٹرا بیننگ ٹیکنالوجی کیمرے کا حصہ ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ نائٹ موڈ شاٹس 12 فریمز کی سہولت فراہم کریں گے جبکہ او آئی ایس کم روشنی میں لی جانے والی تصاویر کے پکسل پھٹنے نہیں دیتا۔

فوٹو بشکریہ سام سنگ
اس کے علاوہ 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل کیمرا، 5 میگا پکسل میکرو اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے اس سیٹ اپ کا حصہ ہے۔

فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو آئی 3.0 سے کیا گیا ہے جبکہ سیلفی کیمرے کو فیس ان لاک کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب ہے۔

یہ فون ستمبر کے آغاز میں مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا جس کی قیمت 410 برطانوی پونڈ (92 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) سے شروع ہوگی۔

Recent Posts

کورکمانڈرکوئٹہ کی کراٹے چیمپیئن شاہ زیب رند سے ملاقات، 10 لاکھ کا انعام

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کور کمانڈر کوئٹہ نے کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں بین الاقوامی کراٹے کامبٹ…

1 hour ago

حزب اللہ کے اسرائیل کے متعدد شہروں پر 65 راکٹ فائر، کئی مقات پر آگ لگ گئی

تل ابیب / بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت پر جوابی کارروائی…

2 hours ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

2 hours ago

پی ٹی ائی رہنما حماد اظہر سے شادی کی افواہیں، خاتون اینکر نے بھی لب کشائی کر دی

اینکر پرسن نے اپنی شادی کی خبروں پر ایکس پلیٹ فارم پر پیغام لکھا اسلام…

2 hours ago

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئیں

صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے، وفاقی وزیر…

2 hours ago

حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کی تصدیق

بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، حزب اللہ…

2 hours ago