پاکستان ریلوے کی طرف سے سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان ریلوے کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئےامدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے لاہور ڈویژن کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئےامدادی سامان کی پانچویں کھیپ روانہ کردی گئی ہے۔ڈی ایس ریلوے محمد حنیف گل کا کہنا ہے کہ 150 پیکٹ کھانے پینے کی اشیاء خیبر میل ایکسپریس کے ذریعے روہڑی روانہ کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امدادی سامان میں منرل واٹر،خشک راشن،خشک دودھ کے پیکٹ ، بسکٹ ، چنے اور مسور کی دالیں، چینی،ماچس ، چاول کے پیکٹ ، گھی، اور چاۓ کی پتی وغیرہ بھیجے گئے ہیں۔ڈی ایس ریلوے کا کہنا تھا کہ سیلاب میں گھرے ہوئے بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، مخیر حضرات سیلاب متاثرین کی دل کھول کر مدد کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کلیکشن سینٹر میں امدادی سامان جمع کرائیں ہم انہیں بروقت سیلاب زدہ علاقوں میں فری روانہ کریں گے۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ سے بزنس مین کمیونٹی کی غیر رسمی ملاقات ، مریم نواز نے 100ارب روپے کا پراجیکٹ لانے کا اعلان کر دیا

لاہور(قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیڈمک اور فیڈمک سمیت دیگر بورڈفوری طور…

6 hours ago

رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئیں،عطاتارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے ترجمان تحریک انصاف رؤف…

6 hours ago

رؤف حسن پر قاتلانہ حملہ مکار دشمن کی بزدلانہ چال ہے، اسد قیصر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے رؤف حسن پر حملے کی…

6 hours ago

رؤف حسن نے پولیس کو ابتدائی بیان میں ملزمان کا بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما رؤف حسن نے خود پر…

6 hours ago

لاہور:چودھری پرویز الہیٰ کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا…

7 hours ago

ایمانداری سے ٹیکس جمع ہوجائے تو آئی ایم ایف کی ضرورت نہیں رہے گی: خواجہ آصف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایمانداری سے ٹیکس…

8 hours ago