انمول بلوچ نے شوبز کی دنیا میں کیسے قدم رکھا؟

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان شوبز انڈسٹری میں حال ہی میں قدم رکھنے والی اداکارہ انمول بلوچ کا کہنا ہے کہ وہ سوشل میڈیا سے اداکارہ بنی ہیں۔انمول بلوچ نے غیر ملکی ویب سائٹ کو دیئے انٹرویو میں بتایا کہ انہیں اداکاری کا شوق تھا تاہم وہ اداکاری کرنا نہیں جانتی تھیں۔
انمول بلوچ کا کہنا تھا کہ’میں نے فیس بک پر آئی ڈی بنائی اور اس پر لکھ دیا ایکٹر اور اس پر کچھ سیلفیز لگا دیں لیکن اس وقت تک میرے پاس کوئی کام نہیں تھا‘۔
انہوں نے بتایا کہ’میں اس وقت حیران رہ گئی جب پاکستان شوبز کے ہدایتکار محسن مرزا نے مجھے کال کی اور کہا کہ میرا ایک پراجیکٹ چل رہا ہے اس میں ایک کیریکٹر ہے اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ وہ آپ کر سکتی ہیں۔

’میں نے سوچا پتہ نہیں کون ہیں، مذاق کر رہے ہیں میں نے پھر ان کی پروفائل دیکھی۔ انھوں نے کافی اچھے پراجیکٹ کیے ہوئے تھے‘۔ اداکارہ نے بتایا کہ امی سے پوچھا تو انھوں نے کہا کہ نہیں نہیں، کیا ہو گیا ہے تمھیں، مگر والدہ کی مخالفت کے بعد بھی اداکارہ نے قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا۔
انمول بلوچ بتاتی ہیں کہ انہوں نے محسن مرزا سے رابطہ کیا اور پوچھا کہ کہاں آنا ہے جس پر جواب ملا کہ گھر آ جائیں انمول کا کہنا تھا کہ ’یہ سُن کر میں تھوڑا گھبرا گئی شوٹ کے لیے تو آفس بلانا چاہیے تھا‘۔

انمول بلوچ نے واضح کیا کہ محسن مرزا نے کہا کہ’بیٹا میرے گھر میں شوٹ بھی ہوتا ہے اور آگے جو پراجیکٹ کر رہا ہوتا ہوں اس کی سکرپٹ ریڈنگ بھی ہوتی ہے آپ یہاں آ جاؤ‘۔
انمول نے بتایا کہ اس کے بعد وہ قسمت آزمائی کیلئے والدہ کو لے کر اُن کے گھر چلی گئی۔ بس وہاں سے یہ سلسلہ شروع ہوا اور انہوں نے مجھے ایک کردار دیا‘۔یاد رہے کہ انمول بلوچ ان دنوں مقبول ڈرامے ’سیانی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آرہی ہیں جس میں ان کے منفی کردار کو بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔

Recent Posts

میرسرفراز بگٹی کا انسداد پولیو کیلئے دس روز میں جامع روڑ میپ مرتب کرنے کا حکم

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کرز برائے الیکٹرانک میڈیا وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت…

1 min ago

ٹرمپ ہوں یا کمیلا ہیرس، پاکستان کو کملا بنائے رکھنا امریکہ کی مستقل پالیسی ہے،لیاقت بلوچ

لاہور(قدرت روزنامہ)نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے…

7 mins ago

پنجگور ، دو گروپوں میں تصادم ،دو بھائی جاں بحق تین افراز زخمی

پنجگور(قدرت روزنامہ)پنجگور کے علاقے چتکان غریب آباد میں دو گروپوں کے درمیان خونی تصادم دو…

15 mins ago

سیندک، شہری بجلی کے کمبوں سے محروم ،زمین پر لٹکی تار کسی بڑے حادثہ کو رونما کرسکتی ہیں

نوکنڈی(قدرت روزنامہ)کلی خواستی سائندک کے قبائلی رہنماء میر عبدالخالق نوتیزئی نے اپنے جاری کردہ بیان…

21 mins ago

عاطف خان کے الزامات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا آڈیو پیغام بھی سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے نوٹس بھیجے جانے کے…

36 mins ago

پارلیمان کو ربڑ اسٹمپ بنانا قابل افسوس، یہ جو کھڈے کھود رہے ہیں کل ان میں خود ہی گریں گے، ایمل ولی خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی…

44 mins ago