ایشیاکپ2023؛ بھارت کے پاکستان نہ آنے پر چیئرمین پی سی بی کا ردعمل سامنے آگیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے ایشیاکپ 2023 میں پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے سخت ردعمل دیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں صحافی کے سوال پر انکا کہنا تھا کہ ایشیا کپ یو اے ای منتقل نہیں کیا جائے گا، آپ ہمت تو پکڑیں، اتنے منفی کیوں ہیں، بھارت سب کچھ نہیں ہم بھی بہت کچھ ہیں۔
دوسری جانب ایشیا کرکٹ کونسل اور بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کے بیان پر ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ انہوں نے بیان سوچے سمجھے بغیر دیا ہے، جس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
ترجمان پی سی بی نے کہا کہ جے شاہ کا پاکستان سے ایونٹ منتقلی کا بیان یکطرفہ ہے، ایونٹ کا منتقلی کا بیان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کو تقسیم کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2023 میں بھارت میں شیڈول ورلڈکپ اور 2024 سے 2031 تک بھارت میں شیڈول آئی سی سی کے ایونٹس میں پاکستان کی شرکت پر غیریقینی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ جے شاہ کی صدارت میں منعقدہ اے سی سی اجلاس میں ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے سپرد کی گئی تھی، تاہم اے سی سی کے صدر کے بیان پر کوئی باضابطہ وضاحت موصول نہیں ہوئی۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) سے فوری ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کررکھی ہے۔واضح رہے کہ پی سی بی نے بھارت کی جانب سے ایشیا کپ 2023 کے لیے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے معاملے پر ایشین کرکٹ کونسل کو خط لکھا ہے جس میں شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

Recent Posts

الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک ملتوی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن میں عادل بازئی کی نااہلی کی درخواست پر سماعت 12نومبر تک…

1 min ago

نیوزی لینڈکے ہاتھوں شکست کی وجہ بیٹرز کا مکمل فلاپ ہونا ہے، سنیل گواسکر بھارتی ٹیم پر پھٹ پڑے

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)سابق کپتان سنیل گواسکر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش…

5 mins ago

اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے بالوں کا راز پہلی مرتبہ بتا دیا

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی…

10 mins ago

اسلام آباد میں بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم اپنے جوگرز کی وجہ سے پکڑا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بینک اور کیش وینز کی ڈکیتیوں میں ملوث ملزم سرگودھا سے اپنے ’سفید…

15 mins ago

26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف فل کورٹ بلائیں، جسٹس منصور اور منیب کا خط، چیف جسٹس کا انکار

دو ارکان جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے جسٹس منیب اختر کے چیمبر میں اجلاس…

15 mins ago

ای سی سی نے ایس سی او کانفرنس کے اضافی فنڈ جاری کرنے سے روک دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت اطلاعات، سی ڈی…

20 mins ago