پاکستان کاافغانستان میں شہریوں کے انسانی حقوق کا احترام کرنے کیلئے طالبان کی یقین دہانیوں کا خیرمقدم

نیویارک(قدرت روزنامہ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے افغانستان میں ایک جامع حکومت کے قیام اور شہریوں کے انسانی حقوق کا احترام کرنے کیلئے طالبان کی یقین دہانیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل میں ہمیں ایک جامع حکومت کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے،حقیقی خطرہ داعش سے ہے۔ امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری طالبان کی اس ذمہ داری کو یقینی بنائے، منیراکرم نے کہا کہ طالبان کی قیادت جانتی ہے کہ بین الاقوامی برادری افغانستان کی موجودہ صورتحال پر نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ

ہمیں آگے کی طرف دیکھنا ہے اور یہ جائزہ لینا ہے کہ کس طرح صورتحال اس سمت جاسکتی ہے جو افغانستان، خطہ اور دنیا کے مفاد میں ہو۔ منیر اکرم نے کہا کہ اس سلسلے میں ترجیحی اقدامات افغانستان سے ان لوگوں کا انخلا ہے جو وہاں سے جانا چاہتے ہیں،امریکہ اور دیگر ممالک اپنے شہریوں کو افغانستان سے نکال رہے ہیں، پاکستان بھی انخلا میں مدد دے رہا ہے ۔سفارتکاروں ،عالمی اداروں کے نمائندوں ،صحافیوں اور دیگر افراد کا انخلا ہورہا ہے، پاکستان سے گزر کر جانے کے خواہش مندوں کی مددکی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کابل میں ہمیں ایک جامع حکومت کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم افغانستان میں امن کے خواہاں ہیں جو پاکستان کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر پشتون نمائندوں کا ایک وفد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور ملکی قیادت کے ساتھ ملاقات کررہا ہے تاکہ ایک نمائندہ حکومت کے قیام کیلئے ان کے ساتھ اور طالبان کے ساتھ رابطہ ہو۔ افغانستان میں طالبان کی واپسی کے بعد القاعدہ کے خطرہ کے متعلق انہوں نے کہا کہ اس دہشت گرد گروپ کو پاکستان اور امریکہ کے تعاون سے ختم کیا گیا ہے ہم نے افغانستان اورپاکستان کے سرحدی علاقوں سے 600 سے زائد القاعدہ کے دہشت گردوں کو ہلاک اور گرفتار کیاہے ،انہوں نے کہا کہ حقیقی خطرہ داعش سے ہے ۔انہوں نے کہا کہ کئی دیگر دہشت گرد بھی ہیں جو انتہائی خطرناک ہیں ،تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے پاکستان پر حملے کئے ہیں افغانستان میں اس کے چھ ہزار دہشت گرد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ خطہ میں دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان اور امریکہ کے کردار میں ہم آہنگی ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان سے کوئی دہشت گردی نہ ہو کیونکہ اس سے دونوں ممالک کو خطرہ ہے ۔سفیر منیر اکرم نے کہا کہ ہمارا ایک مشترکہ نصب العین ہے ہمیں ایک عالمی اتحاد کی ضرورت ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ افغانستان سے کوئی دہشت گردی نہ ہو ۔

Recent Posts

کورکمانڈرکوئٹہ کی کراٹے چیمپیئن شاہ زیب رند سے ملاقات، 10 لاکھ کا انعام

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) کور کمانڈر کوئٹہ نے کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں بین الاقوامی کراٹے کامبٹ…

2 hours ago

حزب اللہ کے اسرائیل کے متعدد شہروں پر 65 راکٹ فائر، کئی مقات پر آگ لگ گئی

تل ابیب / بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ نے اپنے سربراہ کی شہادت پر جوابی کارروائی…

2 hours ago

عامرلیاقت کو انصاف دلانے کیلیے خود مقدمہ لڑ رہی ہوں، سابق اہلیہ

کراچی(قدرت روزنامہ) ٹی وی اینکر عامرلیاقت مرحوم کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کا کہنا ہے…

2 hours ago

پی ٹی ائی رہنما حماد اظہر سے شادی کی افواہیں، خاتون اینکر نے بھی لب کشائی کر دی

اینکر پرسن نے اپنی شادی کی خبروں پر ایکس پلیٹ فارم پر پیغام لکھا اسلام…

2 hours ago

پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں تاریخ کی کم ترین سطح پرپہنچ گئیں

صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے، وفاقی وزیر…

2 hours ago

حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید، حزب اللہ کی تصدیق

بیروت(قدرت روزنامہ) حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے، حزب اللہ…

2 hours ago