خیبرپختونخواہ کے کئی علاقے شدید زلزلے سے لرز گئے

چترال (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخواہ کے کئی اضلاع شدید زلزلے سے لرز گئے . تفصیلات کے مطابق بدھ کی رات کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے کئی علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے .

میڈیا رپورٹس کے مطابق چترال، لوئر دیر اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کی وجہ سے خوف و ہراس پھیل گیا .
زلزلے کے جھٹکوں کی شدت زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہو کر باآواز بلند کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے .

زلزلے کے جھٹکے رک جانے کے بعد بھی خوفزدہ لوگ کافی وقت تک گھروں اور عمارتوں کے باہر ہی موجود رہے . زلزلے کی گہرائی، مرکز اور شدت کے حوالے سے زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے تفصیلات فراہم کیے جانے کا انتظار کیا جا رہا ہے . یہاں واضح رہے کہ خیبرپختوںخواہ کا صوبہ کافی عرصے سے آئے دن زلزلوں کی زد میں رہتا ہے . خاص کر سوات ریجن میں آئے دن زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں، تاہم عمومی طور پر ان زلزلوں کی شدت خطرناک نہیں ہوتی .

. .

متعلقہ خبریں