ڈالر کی قدر میں آج بھی اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکی ڈالر روز بروز مہنگا اور پاکستانی روپیہ سستا ہوتا جا رہا ہے . آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا ہے .

انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 221 روپے کا ہو گیا ہے . انٹر بینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 220 روپے 88 پیسے کا تھا .

دوسری جانب ڈالر کی قیمت مستحکم رکھنے کے لیے حکومت نے ایف آئی اے کو ٹاسک دیتے ہوئے مشتبہ منی چینجرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف فوری کریک ڈائون کی ہدایت کر دی ہے . تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کے چیف آف اسٹاف کے دستخط سے زونل دفاتر کو ایک مراسلہ جاری ہوا ہے، جس میں مشتبہ منی چینجرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے . ڈالر کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کا فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں اجلاس میں ہوا . مراسلے میں کہا گیا کہ ڈالر کی قیمت میں یومیہ بنیادوں پر اتار چڑھائو سے معیشت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں . مراسلے کے مطابق کریک ڈائون کی ہفتہ وار رپورٹ ڈائریکٹر ای سی ڈبلیو کو ارسال کی جائے گی، کارروائیوں کی آڑ میں ممکنہ کرپشن کی روک تھام کے لیے زونل ڈائریکٹرز نظر رکھیں گے .

. .

متعلقہ خبریں