پنجاب ودیگر صوبوں میں بلوچستان کے زیر تعلیم طلبا کے مسائل حل کریں گے، حاجی لشکری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر وسابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ اورسینئر سیاستدان نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی نے اس عزم کااظہار کیاہے کہ بلوچستان کے طلباءوطالبات کے مسائل کے حل کیلئے مل کر جدوجہد کی جائے گی ،دوسرے صوبوں میں زیر تعلیم طلباءکودرپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے . ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کراچی میں ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا .

دونوں رہنماﺅں نے ملکی سیاسی صورتحال سمیت بلوچستان کے نوجوانوں بالخصوص دوسرے صوبوں میں زیر تعلیم طلباءکودرپیش مشکلات ومسائل کے حل سے متعلق اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا . انہوں نے وزیراعظم میاں محمدشہبازشریف کی جانب سے پنجاب ودیگر صوبوں میں بلوچستان کے اسکالرشپس کے کوٹے پر زیر تعلیم طلباءکے مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پرا قدامات کی تعریف کی اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پسماندہ بلوچستان کے طلباءملک کے دیگر حصوں کے تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کانام روشن کررہے ہیں اس حوالے سے وفاقی حکومت اہم کردارادا کررہی ہے ،دونوں رہنماﺅں نے اس عزم کااظہار کیاہے کہ بلوچستان کے طلباءوطالبات کے مسائل کے حل کیلئے مل کر جدوجہد کی جائے گی ،دوسرے صوبوں میں زیر تعلیم طلباءکودرپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے .

. .

متعلقہ خبریں