ریاض، ام المومنین حضرت عائشہؓ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کٹہرے میں لانے کا حکم

ریاض (قدرت روزنامہ)سعودی پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا ہے کہ پراسیکیوٹر جنرل الشیخ سعود بن عبداللہ المعجب نے سوشل میڈیا کے ذریعے ام المومنین حضر عائشہ صدیقہ کی شان میں گستاخی کرنے والے عناصر کو فوری طورپر گرفتارکرکے ا نہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ پبلک پراسیکیوشن کے مانیٹرنگ سیل کی نشاندہی پر ایک ویڈیو سامنے لائی گئی ہے جس میں ام المومین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور بالواسطہ طورپر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کا ارتکاب کیا گیا ۔پراسیکیوٹر جنرل

نے ویڈیو کے ذریعے مقدس ہستیوں کی گستاخی کے مرتکب عناصر کو فوج داری قانون کی دفعہ 15 اور 17 کے تحت گرفتار کرنے اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے تاکہ ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ذرائع نے بتایا کہ مقدس مذہبی ہستیوں ، اسلامی اقدار اور عوامی اخلاقیات کی توہین پرمبنی مواد سوشل میڈیا پر شائع کرنا ان بڑے اور ناقابل معافی جرائم میں سے ایک ہے جنہیں اٹارنی جنرل کے فیصلے نمبر 1 مجریہ 1441 کے تحت گرفتارکرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل لانا ہے۔ اس نوعیت کے جرائم پر کم سے کم پانچ سال قید اور 30 لاکھ ریال جرمانہ کی سزا ہے۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

3 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

3 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

3 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

4 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

4 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

5 hours ago