وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ پر پُراسرار شے کی پرواز، پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ پر پُر اسرار چیز کو پرواز کرتے دیکھا گیا جس پر پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے اوپر فضا میں نامعلوم پُراسرار شے کچھ وقت تک پرواز کرتے رہنے کے بعد غائب ہوگئی جس نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کی رات ایک نامعلوم شے بنی گالا اور بارہ کہو کی فضاؤں میں پرواز کرتی رہی۔ عینی شاہدین کے مطابق نامعلوم شے وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ کے علاوہ حساس تنصیبات کے اوپر بھی پرواز کرتی رہی۔ ایس ایچ او بنی گالا انسپکٹر ٹیپوسلطان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اطلاع موصول ہی دونوں پولیس اسٹیشنز یعنی تھانہ بارہ کہو اور تھانہ بنی گالا کے پولیس اہلکاروں پر مشتمل ٹیموں نے پُراسرار شے کا پتہ چلانے کی کوشش کی تاہم گھنٹوں تلاش کے باوجود جب کچھ حاصل نہ ہوا تو تلاش ترک کرتے ہوئے پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق منگل کی رات بارہ کہو تھانے میں بھی یہی شکایت موصول ہوئی تھی۔ جس کے بعد آئی جی اسلام آباد پولیس قاضی جمیل الرحمان نے دونوں تھانوں کے ایس ایچ اوز کو علاقے کی سخت نگرانی کا حکم دے دیا ہے۔

Recent Posts

ادارے ہمارے اور مینڈیٹ چوروں کے بیچ نہ آئیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور

مانسہرہ(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختوبخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اعلان کرتا ہوں کہ…

1 hour ago

پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو جلسے کرنے…

2 hours ago

رواں ہفتے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ

لاہور (قدرت روزنامہ) این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کی ہے کہ اسلام آباد…

2 hours ago

محرمِ و الحرام میں انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے وزارت داخلہ کا بیان آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)محرمِ و الحرام میں انٹر نیٹ کی بندش کے حوالے سے ترجمان…

2 hours ago

سولر منصوبہ، پنجاب حکومت کا بجلی صارفین کے لیے بڑا اعلان

لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب حکومت نے بجلی صارفین کے لیے 2 بڑے سولر منصوبوں کااعلان کردیا…

2 hours ago

اللہ کرے عمران خان اے پی سی میں شرکت کے بیان پر قائم رہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ اےپی سی…

2 hours ago