شہید کارگل کرنل شیر خان کے مزار سے سولر بیٹریاں ، نشان حیدر کی کاپیاں،جھنڈے اور دیگر سامان چوری

صوابی(قدرت روزنامہ)کرنل شیر خان کلے میں ملزمان نے شہید کارگل کرنل شیر خان کے مزار سے موجود سولر بیٹریاں ، نشان حیدر کی کاپیاں جھنڈے اور دیگر سامان موٹر سائیکل سمیت چوری کر کے فرار ہو گئے . جنگ اخبارکی رپورٹ کے مطابق شہید کارگل کرنل شیر خان کے بھتیجے نعمان شیر ولد انور شیر سکنہ کرنل شیر خان کلے نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کرتے ہوئے بتایا کہ مزار کیپٹن کرنل شیر خان شہید سے دو ملزمان نے تین عدد نشان حیدر کاپی ، دو عدد جھنڈے ، تین پولز ، دو عدد مار خور ، ایک عدد یو پی ایس ، دو عدد بیٹریاں ایک عدد سولر شیشہ ، ایک عدد واٹر فلٹر ، ایک عدد پیڈسٹل فین اور ایک عدد زیمکو موٹر سائیکل 70چوری کر کے فرار ہو گئے .

کالو خان پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے .

. .

متعلقہ خبریں