وزیراعلیٰ پنجاب کی حکومت کی مضبوطی کے لیے ترین گروپ سے رابطوں کا سلسلہ شروع

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی حکومت کو مضبوط کرنے کے لیے ترین گروپ سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ترین گروپ کے دو اراکین عبدالحئی دستی اور سردار خرم لغاری سے رابطہ بھی کیا گیا ہے جب کہ دونوں اراکین کو بزدار حکومت کے ساتھ چلنے اور ترین گروپ کا ساتھ چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار خرم لغاری نے فیاض الحسن چوہان سے ملاقات بھی کی۔ اس ضمن میں حکومت کی جانب سے ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کو ٹاسک سونپ دیا گیا جس کے بعد صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے بھی تیاری پکڑ لی ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر فیاض الحسن چوپان نے کہا کہ چند دن بعد اچھی خبریں ہوں گی۔

جبکہ دوسری طرف ترین گروپ کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان تحریک انصاف کا حصہ ہیں اور ملاقاتوں پر کوئی پابندی نہیں تاہم ہم ترین گروپ کے ساتھ ہیں۔

میڈیا ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان وزیر اعظم اور وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر ترین گروپ سے رابطے کر رہے ہیں، ان ارکان کو رابطوں کے ذریعے پارٹی ڈسپلن کا پابند بنایا جائے گا اور ان کے علاقائی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ جب کہ فیاض الحسن چوہان ترین گروپ کے دیگر ارکان سے بھی مرحلہ وار رابطہ کریں گے۔
یہ سب کچھ حکومت پنجاب نے اپنے ناراض ساتھیوں کو منانے کے لئے تشکیل دی جانے والی ایک نئی حکمت عملی کے تحت کیا ہے۔ اور اس کام کو پورا کرنے کے لیے ٹاسک فیاض الحسن چوہان کو سونپا گیا ہے۔ واضح رہے کہ فیاض الحسن چوہان صوبائی وزیر ہونے کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت کے ترجمان بھی ہیں جنہیں فردوس عاشق اعوان کے استعفے کے بعد صوبائی حکومت کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا ۔

Recent Posts

’پی ٹی آئی کی حکومت آئینی طریقے سے ختم کی گئی‘، پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر علی ظفر نے اعتراف کرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما سینیٹ میں…

7 mins ago

سفارتکاری کی آڑ میں عالمی سطح پر کام کرنیوالا بھارتی خفیہ ایجنسی کا نیٹ ورک بے نقاب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آسٹریلیا، امریکا اور کینیڈا میں سفارتکاری کی آڑ میں بھارتی خفیہ ایجنسی…

7 mins ago

خریداری نہ ہونے کے باعث گندم کی قیمتیں مزید گر گئیں

لاہور (قدرت روزنامہ) خریداری نہ ہونے کے باعث گندم کی قیمتوں میں مزید کمی ہوگئی،…

12 mins ago

سلمان خان فائرنگ کیس کے ملزم کی جیل میں موت، اہل خانہ کا قتل کا الزام

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار…

12 mins ago

موٹروے پولیس سے تلخ کلامی کا واقعہ، کارسوار خواتین کیخلاف مقدمہ درج

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)موٹر وے پولیس کے ساتھ تلخ کلامی کے واقعے کے بعد کار سوار خواتین…

16 mins ago

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم کر لی گئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت…

21 mins ago