ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے درمیان بریک تھرو ہوگیا

کراچی (قدرت روزنامہ)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور پیپلز پارٹی کے درمیان مذاکرات میں بریک تھرو ہوگیا، ایم کیو ایم پاکستان اور پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقات طے پا گئی . ملاقات میں بلدیاتی نظام پر ایم کیوایم کے تحفظات اور مطالبات پر تفصیلی بات ہوگی، ملاقات میں ایم کیو ایم سے عامر خان، خواجہ اظہار، وسیم اختر اور دیگر موجود ہوں گے .


پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیر بلدیات سمیت دیگر رہنما شریک ہوں گے . اس سے قبل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم پاکستان) نے ملک میں جاری سیاسی صورتحال پر آج رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کیا، اجلاس شام 5 بجے بہادر آباد مرکز میں ہونا تھا، تاہم پیپلز پارٹی کے وفد سے ملاقات کی وجہ سے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے اجلاس کا وقت آگے بڑھا دیا گیا .
رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی صورتحال، پارٹی پالیسی سمیت دیگر اہم امور پر مشاورت ہوگی . ذرائع کے مطابق اراکین رابطہ کمیٹی، سی ای سی اور سی او سی کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے .

. .

متعلقہ خبریں