چین کا پاکستان سے متعلقہ محکموں میں سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چین نے پاکستان سے متعلقہ محکموں سے موثر سیکورٹی کے انتظامات کا مطالبہ کردیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان میں چینی سفارتخانے نے گوادر میں گزشتہ روز دہشتگردی کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان کے تمام متعلقہ محکموں سے مؤثر سکیورٹی کے لیے مؤثر عملی اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ گوادار ایکسپریس وے منصوبے پر چینی عملے کے موٹر قافلے پر خودکش حملہ کیا گیا جس میں ایک چینی زخمی، دو مقامی بچے جاں بحق اور کئی زخمی ہوئے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پاکستان میں چینی سفارت خانہ گوادر میں دہشتگردی کی کارروائی کی مذمت، دونوں ممالک کے زخمی افراد سے ہمدردی اور جاں بحق ہونے والوں پر تعزیت کا اظہار کرتا ہے۔اعلامیے میں مزید کہا گیاہے کہ پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زخمیوں کو مکمل طبی امداد دی جائے اور پاکستان خود کش دھماکے کی مکمل تحقیقات کرکے مجرموں کو سخت سزا دے۔
چینی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیاہےکہ پاکستان کے تمام متعلقہ محکمے مؤثر سکیورٹی کے لیے مؤثر عملی اقدامات اٹھائیں، پاکستان سکیورٹی تعاون کا طریقہ اپ گریڈ کرے تاکہ یقینی بنایاجائےکہ آئندہ ایسے واقعات پیش نہ آئیں ۔پولیس کے مطابق گوادر ایکسپریس وے پرحملے کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کیاگیا جس میں قتل ،اقدام قتل، دھماکا خیز مواد اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔
واضح رہےکہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں چینی شہریوں کے قافلے پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک چینی شہری بھی زخمی ہوا جب کہ تین بچے جاں بحق ہوئے۔

Recent Posts

بشریٰ بی بی نے تحریک انصاف میں اختلافات کا نوٹس لے لیا، اہم ہدایات جاری

پشاور (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے…

3 hours ago

مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات (قدرت روزنامہ)خیبرپختونخوا کے شہر مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔…

4 hours ago

ڈی ٹاکس پنجاب مہم سے سموگ کی صورتحال میں بہتری ہوگی، مریم اورنگزیب

لاہور(قدرت روزنامہ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کاکہنا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی تبدیلی اور…

4 hours ago

آئی ایم ایف حیران تھا کہ پاکستانی معیشت 14ماہ میں کیسے سنبھل گئی، وزیر خزانہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومتی اقدامات سے معیشت…

4 hours ago

آئی ایم ایف نے تسلیم کیا کہ پنجاب حکومت درست راستے پر گامزن ہے : عظمٰی بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ انگریزی اخبار میں…

4 hours ago

انگلینڈ میں استعمال شدہ الیکٹرک گاڑیوں کی خرید ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی

لندن (قدرت روزنامہ) برطانیہ میں استعمال شدہ الیکٹرک، ہائبرڈ اور پلگ ان ہائبرڈ گاڑیوں کی…

5 hours ago