قرآن مجید کا پنجابی زبان میں ترجمہ شائع ہوگیا‎

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اسلامی کتب کے اشاعتی ادارے دارالسلام نے پنجابی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ شائع کردیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق دارالسلام انٹرنیشنل کے مینجنگ ڈائریکٹر عبدالمالک مجاہد کا کہنا ہے کہ ادارے نے پنجابی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ شائع کردیا، اس سے قبل 28 عالمی زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم شائع کیے گئے، پنجابی زبان میں قرآن مجید کا ترجمہ وقت کی اہم ضرورت تھی جسے اب پورا کیا گیا ہے۔عبدالمالک مجاہد نے کہا کہ سب سے زیادہ قرآن مجید کے تراجم کنگ فہد ہولی قرآن کمپلیکس سعودی عرب نے کیے جبکہ

دارالسلام قرآن مجید کے 29 تراجم کے بعد دنیا کا دوسرا بڑا ادارہ ہے، پاکستان میں ساٹھ فیصد لوگ پنجابی زبان سمجھتے اور بولتے ہیں، پنجابی پوری اسلامی دنیا میں تیسری، برصغیر کے مسلمانوں میں دوسری اور دنیا میں نویں بڑی زبان کا درجہ رکھتی ہے اس لیے پنجابی زبان میں ترجمہ کرنا ضروری تھا۔ مینجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ قرآن پاک کا پنجابی زبان میں ترجمہ دیگر زبانوں کی طرح کوئی آسان کام نہ تھا, اس کے پیچھے کئی برس کی محنت اور پنجابی کے خاص اسلوب کو اختیار کرنا ضروری تھا، دنیا بھر میں بائبل کے اب تک ہزاروں زبانوں میں تراجم ہوچکے ہیں مگر قرآن مجید کے اب تک 110 تراجم ہی ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان حالات میں ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم شائع کیے جائیں، قرآن مجید کا پنجابی میں ترجمہ کرنے کی سعادت پروفیسر روشن خان کاکڑ کو حاصل ہوئی ہے جبکہ ان کے معاون رائے شہزاد ہیں۔ ترجمہ گذشتہ سال نومبر میں مکمل ہوا تھا اور شائع ہونے کے بعد اب مارکیٹ میں دستیاب ہے۔

Recent Posts

وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے گندم درآمد کیے جانے کا نوٹس لیتے ہوئے…

7 mins ago

باسط علی نے سلیکشن کمیٹی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

کراچی (قدرت روزنامہ) لیگ سپنر اسامہ میر اور زمان خان کو دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ…

8 mins ago

خرم شیر زمان انتخابی عذرداری کیس،کامیاب امیدوار اختیار بیگ کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں خرم شیر زمان کی انتخابی عذرداری کی درخواست…

18 mins ago

شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، 21 زخمی

گلگت(قدرت روزنامہ) شاہراہ قراقرم پر مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق…

18 mins ago

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لئے اچھی خبر…

28 mins ago

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 773 پوائنٹس کا اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان ہے،…

32 mins ago