اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مشہور اداکارہ صبا فیصل کی بیٹوں کے ہمراہ شاندار ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔حال ہی میں صبا فیصل نے اپنے بیٹوں کے ساتھ ایک خوبصورت ویڈیو پوسٹ کی ہے،جس میں صبا اور ان کے بیٹے سلمان اور ارسلان شادی میں ڈانس کر رہے ہیں۔
انہوں نے اس ویڈیو کو شئیر کرواتے ہوئے کیپشن رکھا کہ مائی لائف لائنز۔
وائرل ویڈیو کو اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مختلف تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس سے قبل صبا فیصل نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی تھی جس میں ان سے میزبان نے سوال کیا کہ بیٹے کی شادی جلدی کیوں کروا دی؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ چاہتا تھا کہ ہو جائے جلدی۔
دوران گفتگو میزبان نے سوال کیا کہ کیسی رہی بہو؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جب میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی۔
صبا فیصل کو میزبان نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آسان کام نہیں ہے ساس بننا یا پھر ایک نئے گھر کے فرد کے سامنے اچھا انسان بننا۔ جس پر صبا فیصل نے کہا کہ دیکھیں ہر کسی کی اپنی ایک نیچر ہے، اس کے ساتھ وہ پیدا ہوا ہے اور اس کے ساتھ اس کی تربیت ہوئی ہے، اس کو چینج کرنا اس لڑکی کے لیے بھی مشکل ہے جو بہو بن کر گھر آتی ہے۔
دوران گفتگو صبا فیصل نے کہا کہ ضروری نہیں کے دو، تین یا پانچ دماغ ملیں تو ایک جیسے ہوں۔ صبا فیصل نے کہا کہ میرے کچھ اصول ہیں، ہو سکتا ہے کہ وہ میرے لیے غلط نہ ہوں لیکن وہ کسی دوسرے کے لیے یا یہ کہہ لیں کہ آج کل کی نسل کے لیے غلط ہوں اور ایسے اختلافات تو بہو سے کیا اپنے بچوں سے بھی ہو جاتے ہیں۔
پنجگور(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے دیگر اضلاع کے نیٹ سروس بحال ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پنجگور میں موبائل…
جیکب آباد(قدرت روزنامہ)جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچ یکجہتی کمیٹی کی آرگنائزر ڈاکٹر مہارنگ بلوچ نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس)…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اداکارہ مومل شیخ نے انکشاف کیا ہے کہ والدہ سے طلاق کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گوجرانوالہ میں بھکاریوں کی دادی کے چالیسویں میں 12 ہزار سے زائد…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب اور سندھ میں اسموگ اور دھند سےحدِنگاہ شدید متاثر ہے ،…