طاقتور قانون کے نیچے آگیا اب ملک خوشحال ہوگا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ طاقت ور قانون کے نیچے آ گیا، اب ملک خوش حال ہوگا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کیس کے فیصلے میں عمران خان کو نااہل قرار دیے جانے کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنے کی چوری پکڑی گئی۔ فیصلہ خلاف ہوا تو الیکشن کمیشن پر حملہ کرنے سے نااہلی تو ختم نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ طاقتور فارن فنڈڈ فتنہ آخر قانون کے نیچے آ گیا۔ اب ملک خوشحال ہوگا ۔
مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ صرف نااہلی نہیں اب جیل جانا بھی جانا ہے ۔ عمران خان نااہل ہو چکے ہیں ، عمران خان نے الیکشن کمیشن کو کوئی رسیدیں نہیں دیں، الیکشن کمیشن نااہل نہ کرتا تو اور کیا کرتا ۔ فارن فنڈد فتنے نے 2019ء کے بعد کوئی تحفہ توشہ خانہ میں ظاہر نہیں کیا ۔ الیکشن کمیشن نااہل نہ کرتا تو اور کیا کرتا ۔
انہوں نے کہا کہ فارن فنڈڈ فتنے نے توشہ خانہ میں تحفہ نہیں صرف پیسے جمع کروائے، الیکشن کمیشن نااہل نہ کرتا تو اور کیا کرتا ۔ فارن فنڈد فتنے نے توشہ خانہ میں 2019ء کے بعد توشہ خانہ میں کوئی تحفہ جمع نہیں کروایا۔

Recent Posts

خرم شیر زمان انتخابی عذرداری کیس،کامیاب امیدوار اختیار بیگ کے وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مانگ لی

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں خرم شیر زمان کی انتخابی عذرداری کی درخواست…

9 mins ago

شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، 21 زخمی

گلگت(قدرت روزنامہ) شاہراہ قراقرم پر مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 افراد جاں بحق…

9 mins ago

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لئے اچھی خبر…

19 mins ago

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 773 پوائنٹس کا اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران تیزی کا رجحان ہے،…

22 mins ago

آڈیو لیکس کیس؛ آئی بی کی بینچ پر اعتراض واپس لینے کی درخواست خارج

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ہائی کورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں آئی بی کی بینچ پر اعتراض…

27 mins ago

ٹی20 ورلڈکپ؛ کس ٹیم کی مضبوط بیٹنگ لائن اَپ ہے؟ وان نے بتادیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں اپنی…

32 mins ago