قلات میں بم دھماکے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید، تین زخمی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے قلات میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں دو سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قلات میں ہونے والے بم دھماکے میں دو سیکورٹی اہلکار موقع پر شہید جبکہ تین زخمی ہوئے۔ لیویز حکام نے بتایا کہ دھماکا جوبان میں سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا۔

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر قلات سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں 2سیکورٹی اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہیں، جنہیں طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ضیا اللہ لانگو نے داخلی اور خارجی راستوں کی چیکنگ سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے۔

مشیر داخلہ نے شہید ہونے والے اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور زخمی ہونے والے افراد کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

Recent Posts

سمی دین بلوچ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے پر حکومت سے جواب طلب

کراچی(قدرت روزنامہ) وائس آف بلوچ مسنگ پرسن کے جنرل سیکریٹری کا نام ای سی ایل…

1 hour ago

ہمیں اپنے وسائل پر اختیار کی آئینی ضمانت دیں،محمود خان اچکزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین ملی مشر محمود خان اچکزئی نے پشتونخوامیپ…

1 hour ago

کمپنی نے اپنی مشہور گاڑی ’ کیا سپورٹیج ‘ پر بڑی آفر لگا دی

کیا سپورٹیج خریدنے کے خواہمشند اب بغیر سود آسان اقساط پر بھی حاصل کر سکیں…

2 hours ago

اسرائیل کے حوالے سے میرا مؤقف آج بھی ماضی جیسا ہے ، بانی پی ٹی آئی

جب تک انصاف نہیں ہوگا ملک میں امن نہیں ہوگا ، صحافیوں سے غیر رسمی…

2 hours ago

مولانا فضل الرحمان سے شاہد آفریدی کی ملاقات،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

کراچی (قدرت روزنامہ)سربراہ جےیوآئی مولانا فضل الرحمان سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی ملاقات ہوئی…

2 hours ago

جسٹس منصور کا ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات کا اظہار، ججز کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے ترمیمی آرڈیننس پر تحفظات…

2 hours ago