رواں سال عمرہ ویزہ حاصل کرنے والوں میں پاکستان سر فہرست

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے انکشاف کیا ہے کہ سنہ 1444ھ کے آغاز سے اب تک دنیا کے 176 ممالک میں عمرہ کرنے کے خواہشمند افراد کو 20 لاکھ سے زائد ویزے جاری کیے جا چکے ہیں۔قومی کمیٹی برائے حج،

عمرہ اور وزٹ ہانی العمیری نے انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ تقریبا 150 کمپنیاں اور عمرہ ادارے ہیں جو عازمین کو ان کی آمد سے لے کر روانگی تک بہترین خدمات فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خادم حرمین شریفین کی طرف سے عمرہ زائرین کو مناسک کی ادائی کے دوران آرام، سکون، سلامتی اور حفاظت سمیت انہیں بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا، عراق، ترکی، پاکستان، ملائیشیا، بھارت اور آذربائیجان جیسے ممالک میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے سب سے ویزے جاری کیے جاتے ہیں۔ادھر صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین نے کہا ہے کہ موجودہ سال 1444ھ کی پہلی سہ ماہی کے دوران مسجد حرام میں زائرین اور نمازیوں کی تعداد 30 ملین سے زیادہ ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مسجد نبوی میں نماز ادا کرنے اور جانے کا شرف حاصل کرنے والوں کی تعداد 40 ملین سے زائد ہے

Recent Posts

فیصل قریشی کا اہلیہ کے ساتھ سرعام پیار، ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا صارفین سیخ پا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین پاکستان کے نامور اداکار فیصل قریشی اور ان کی…

5 mins ago

کوئٹہ کے باسی دیگر شہروں کے سفر سے کیوں گریز کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ ہفتے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن پر خودکش…

12 mins ago

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

21 mins ago

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

28 mins ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

37 mins ago

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

1 hour ago