پاکستان کے 5 خطرناک ترین فاسٹ باؤلرز ۔۔۔ سب سے زیادہ وکٹیں کون اڑائے گا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میلہ آسٹریلیا میں شروع ہوچکا ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم بھی اس میگا ایونٹ میں اپنی پوری تیاریوں کے ساتھ موجود ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں تیسرے درجے پر موجود ٹیم پاکستان کو جہاں بابر اعظم اور محمد رضوان جیسے ورلڈ کلاس بلے بازوں کا ساتھ حاصل ہے وہیں دنیا کے 5 خطرناک ترین فاسٹ باؤلرز بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔آیئے پاکستان ٹیم میں شامل 5 فاسٹ باؤلرز کے ریکارڈز کا ایک جائزہ لیتے ہیں۔

5۔ محمد وسیم جونیئر
پاکستان سپر لیگ سے قومی ٹیم میں جگہ بنانے والے محمد وسیم جونیئر ورلڈکپ کی مہم میں پاکستان ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا میں موجود ہیں، محمد وسیم اب تک 20 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل کر 555 رنز کے عوض 26 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ ان کی سب سے بہترین باؤلنگ 40 رنز کے عوض 4 وکٹس رہی اور ان کا اکانومی ریٹ ساڑھے آٹھ ہے۔

4۔ محمد حسنین
148کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کروانے والے محمد حسین عصر حاضر کے تیز ترین باؤلرز میں سے ایک ہیں۔ قومی ٹیم کے اس نوجوان گیند باز نے اب تک 27 میچز کھیل کر 853 رنز کے عوض 25 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں جن میں ان کی 37 رنز دیکر 3 وکٹوں کی بہترین پرفارمنس بھی شامل ہے۔


3۔ نسیم شاہ
ایشیا کپ میں افغانستان کیخلاف شاندار بلے بازی کرکے پاکستان کو فتح سے ہمکنارکروانے والے نسیم شاہ 147 کلو میٹرکی رفتار سے باؤلنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اپنی تیزاور گھومتی ہوئی گیندوں سے بلے بازوں کو تگنی کا ناچ نچانے والے نسیم شاہ 9ٹی ٹوئنٹی میچز میں 11 بلے بازوں کو پویلین کا راستہ دکھاچکے ہیں۔


4۔ حارث رؤف
ڈیتھ اوورز میں اپنی نپی تلی باؤلنگ سے مخالف بلے بازوں کو پریشان کرنے کیلئے مشہور حارث رؤف پاکستان کے تیز ترین گیند باز ہیں اور وہ 156 کلو میٹر فی گھنٹہ اور اس سے زیادہ رفتار سے بھی باؤلنگ کروانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ پاکستان کے اس باصلاحیت گیند باز نے اب تک 47ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 64 بیٹرز کو پویلین بھیجا ہے۔


5۔ شاہین شاہ آفریدی
میچ کے پہلے ہی اوور سے سنسنی پیدا کرنے والے شاہین شاہ آفریدی 151 کلو میٹر فی گھنٹہ کی نپی تلی رفتار سے باؤلنگ کرکے مخالف بلے بازوں کو خوب پریشان کرتے ہیں۔عالمی نمبر 3 پر موجود شاہین شاہ آفریدی اب تک 38 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی طرف سے 47 بلے بازوں کو پویلین بھجواچکے ہیں۔

Recent Posts

مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ، علی محمد خان نے عمران خان کی رائے بتا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…

4 hours ago

احتجاج کی کال دے کر پی ٹی آئی بڑی غلطی کررہی ہے، رانا ثنا اللہ کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…

4 hours ago

ویزا ایمنسٹی اسکیم سے فوری فائدہ اُٹھائیں، دبئی حکام کی غیر قانونی تارکین وطن کو وارننگ

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…

4 hours ago

امبانی خواتین کی مہندی لگوانے کی فیس سن کر ہوش اڑ جائیں گے

ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا‎ بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت ‏آرٹ اور…

5 hours ago

پی ٹی اے نے 8 لاکھ سے زائد گستاخانہ لنکس اور فحش ویب سائٹس کو بلاک کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…

5 hours ago

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

5 hours ago