حرم شریف میں عمرہ زائرین کو طواف کے لیے خاص سہولت دے دی گئی

دمام(قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی جانب سے عمرہ اور حج پر آنے والے زائرین کے آرام اور قیام و طعام سے متعلق سہولتیں پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جاتے ہیں۔ ہر سال زائرین کے لیے سہولتوں میں اضافہ نظر آتا ہے۔ رب کے گھر آئے مہمانوں کی تواضع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جاتی ۔ اسی وجہ سے یہاں سے واپس جانے والے حاجی اور معتمرین سعودی فرمانرواؤں اور دیگر اداروں کی بے حد تعریفیں کرتے نظر آتے ہیں۔
سعودی عرب میں ڈیڑھ سال بعد غیر ملکیوں پر بھی عمرہ کی ادائیگی کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں۔اس بار عمرہ زائرین کو طواف کے حوالے سے خصوصی سہولت دے دی گئی ہے۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ کے مطابق زائرین کی سہولت کے لیے مطاف میں 25 ٹریک وقف کیے گئے ہیں جبکہ بزرگوں اور زائرین کے لیے طواف جلد اور آسان بنانے کے لیے 4 ٹریک مختص کیے گئے ہیں۔
حرم شریف میں کورونا ایس او پیز اور سماجی فاصلے کو ممکن بنانے کے لیے سینکڑوں رضاکار تعینات کیے گئے ہیں۔

زائرین کو خصوصی مصلے مہیا کیے گئے ہیں۔ موجودہ رضاکار انتہائی تربیت یافتہ ہیں، جنہیں حج اور عمرہ کے موقع پر لاکھوں کے ہجوم کو منظم رکھنے کا تجربہ حاصل ہے، جسے بروئے کار لا کر وہ کورونا وبا کے دوران عمرہ زائرین میں سماجی فاصلے اور دیگر ایس او پیز پر عمل درآمد ممکن بنا رہے ہیں۔ مسجدالحرام اور مسجد نبوی کے امور کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے بیرون ملک سے آنے والے معتمرین کا گرم جوشی کے ساتھ بھرپور استقبال کیا جا رہا ہے۔
پریزیڈنسی کی جانب سے ”معتمرین کی خدمت ہمارے افراد کی سعادت“ کے نام سے جاری مہم کے تحت معتمرین کو یادگاری تحائف پیش کیے۔ ان میں چھتریاں، جائے نماز اور بجلی کے دستی پنکھے اور دیگر تحائف شامل ہیں۔ ان کا مقصد مسجد حرام اور مسجد نبوی کے مہمانوں کو اعلی ترین اور بہترین خدمات پیش کرنا ہے۔

Recent Posts

کراچی سٹی کورٹ، جہاں رشوت کے عوض قیدیوں کے لیے بہت کچھ میسر ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں گولڈ میڈلسٹ انجینیئر ارتقا معین قتل کیس کا مرکزی ملزم…

4 mins ago

ڈیموکریٹک امیدوار کے طور پر امریکی صدر جو بائیڈن کی جگہ کون لے سکتا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدر جو بائیڈن نے اس بات کا کوئی اشارہ نہیں دیا…

11 mins ago

ایف بی آر نےمالی سال 2024 کے لیےمتوقع ٹیکس وصولی کانظرثانی شدہ ہدف بھی عبورکرلیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 24-2023 کے…

21 mins ago

گراس روٹ لیول کی کرکٹ میں سرجری کی ضرورت ہے، شاہد آفریدی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ…

27 mins ago

حکومت بلوچستان کا کوئٹہ میں قبضہ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت پورے صوبے میں قبضہ مافیاءکے خلاف گرینڈ…

42 mins ago

چاغی میں چور لیویز فورس کے اہلکار سے موٹر سائیکل چھین کر فرار

چاغی(قدرت روزنامہ)چاغی میں نامعلوم چوروں نے لیویز فورس کے اہلکار سے موٹر سائیکل چوری کرکےفرار…

52 mins ago