کراچی (قدرت روزنامہ)ایس ایس جی سی نے ناقص کارکردگی کے باعث گزشتہ پانچ سال کی بدترین چوری اور لیکج کے اپنے ہی تمام ریکارڈز توڑ دیے۔سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی ) کے ذرائع کے مطابق گیس چوری اور لیکج سے کمپنی کا مالی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں گیس لیکج اور چوری یوایف جی 19 فیصد تک پہنچ گئی۔ گزشتہ سال اسی عرصے میں یہ چوری 15 فیصد تھی ،جو چار فیصد بڑھ کر 19 فیصد تک پہنچی۔
ذرائع ایس ایس جی سی کا کہنا ہے کہ کراچی میں گیس چوری اور لیکیج میں ہرسال تقریبا ایک فیصد اضافہ ہورہا ہے۔رواں برس شہر میں موسم سرما میں گیس کا بحران شدت اختیار کر جائے گا۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں موسم سرما سے قبل گیس چوری اور لیکج نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایک فیصد یو ایف جی بڑھنے سے کمپنی کو دو سے ڈھائی ارب روپے کا نقصان ہوتاہے۔
ایس ایس جی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس چوری ، لائینوں میں پانی اور لیکج سے ایس ایس جی سی کی یومیہ 200 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ضائع ہو جاتی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال جولائی سے ستمبر تک 14 عشاریہ 8 بی سی ایف گیس چوری اور لیکج رپورٹ ہوئی ہے۔ شہر کراچی میں پانچ ہزار پانچ سومقاما ت پر گیس پائپ لائینوں سے گیس ضائع ہو رہی ہے۔
ایس ایس جی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال مون سون کے دوران مزید مقامات پر گیس لائنوں میں پانی بھرنے اور لیکج کی شکایات بڑھ گئی ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شہر میں گیس کی طلب تقریباً 1250 ایم ایم سی ایف ہے جبکہ سپلائی 831 ایم ایم سی ایف ہے۔ایس ایس جی سی کو پانچ سو ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی کمی کا سامنا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس ڈاٹ کام پر اگر کسی صارف کو…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کا معیاری وقت اور امریکا کے وقت کے درمیان پورے 10…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…