گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)پاکستان اور بھارت کے درمیان آج ہونے والے میچ کے حوالے سے بھارتی لڑکی سے لَو میرج کرنے والے سلمان کے گھر میں دلچسپ صورتِ حال پیدا ہو گئی۔گوجرانوالہ کے علاقے فرید ٹاؤن میں رہائش پذیر سلمان اور ان کی اہلیہ ٹینا نے پاکستان اور بھارت کے میچ سے متعلق ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کی۔
سلمان نے کہا کہ بابر اعظم آج چھکے لگائے گا اور شاہین شاہ آفریدی بھارت کی وکٹیں اڑائے گا۔اس حوالے سے سلیمان کی بھارتی اہلیہ ٹینا کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی میرے فیورٹ ہیں، میچ بھارت ہی جیتے گا۔
سلمان کی اہلیہ نے کہا کہ آج کے میچ پر ہم دونوں میاں بیوی نے شرط بھی لگا رکھی ہے، پاکستان میچ جیتا تو پورا ایک ہفتہ سلمان کی پسند کا کھانا بناؤں گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت جیت گیا تو سلمان کچن میں کام کریں گے۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاک بھارت ٹاکرا میلبرن میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے شیڈول ہے۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…