اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر (Martin Raiser) نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہوا، ایسی بارشوں کی پہلے مثال نہیں ملتی۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں مارٹن ریزر کا کہنا تھا کہ دنیا کو پاکستان کی مدد کرنے کی ضرورت ہے تاہم پاکستان کو بھی مالیاتی اصلاحات کرنا ہوں گی، ساتھ ہی سیلاب سے بحالی کے لیے روڈ میپ کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو داخلی اقدامات اٹھانے پڑیں گے، پاکستانی عوام بجلی کے زیادہ بلوں سے پریشان ہیں، اس کی وجہ ڈسٹری بیوشن میں نقصانات اور زیادہ قیمتیں ہیں، اس سے نمٹنے کے لیے توانائی اصلاحات اہم ہیں۔ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستانی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اصلاحات کا یقین دلایا ہے، طویل مدتی سرمایہ کاری کے لیے بھی ریفارمز اہم ہیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…
لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…