وزیر اعظم کی کرسی میوزیکل چئیر بن چکی ہے،بیرسٹر علی ظفر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ ملکی ادارے عوام میں اپنی مقبولیت کھو رہے ہیں، وزیر اعظم کی کرسی میوزیکل چئیر بن چکی ہے، میوزیکل چئیر بننے سے ملک میں مارشل لاء آتا ہے۔لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ میوزیکل چئیر بننے سے ملک میں مارشل لا آتا ہے، عدلیہ کے سوموٹو سے بھی حالات خراب ہوتے ہیں۔
علی ظفر نے کہا کہ عدلیہ، پارلیمنٹ اور مقننہ کو اپنے دائرہ کار میں رہنا ہوگا، ملک ہمشیہ آئین کے تحت ہی چلتے ہیں، ملک میں پارلیمانی نظام کی تاریخ اتنی اچھی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آتے رہے جاتے رہے، مارشل لاء کی راہ ہموار ہوئی، اتحاد بنتے رہے ٹوٹتے رہے چھانگا مانگا اور مری کی سیاست ہوتی رہی۔علی ظفر نے کہا کہ وقت کے ساتھ عدلیہ کا ادارہ زیادہ مضبوط ہوا ہے، مارشل لاء کو نظریہ ضرورت کے تحت قبول کیا گیا، ہمیں ججز اور عدلیہ پر تنقید کے بجائے ان کے فیصلوں پر تنقید کرنی چاہیے۔

Recent Posts

سندھ کابینہ، گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس متعارف کرانیکا فیصلہ

کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ کابینہ نے گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس متعارف کرانیکا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ…

4 mins ago

بھارت کے ایک ہسپتال میں موبائل ٹارچ کی روشنی میں آپریشن، حاملہ خاتون اور بچہ دم توڑ گئے

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارت کے شہر ممبئی میں موبائل فون کے ٹارچ کی روشنی میں…

4 mins ago

لاہور؛ نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد

لاہور(قدرت روزنامہ)گجرپورہ کے علاقے میں نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔…

14 mins ago

علی ترین کا دعویٰ درست ثابت، احسان اللہ کی انجری سے متعلقہ تحقیقاتی کمیٹی کی تہلکہ خیز رپورٹ منظر عام پر

لاہور(قدرت روزنامہ ) احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی، انکوائری کمیٹی نے…

15 mins ago

سموگ تدارک سے متعلق کیس؛ ٹریبونل کو ماحولیاتی کمیشن کے کسی بھی اقدام پر حکم امتناعی دینے سے روک دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)سموگ تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ نے ٹریبونل کو ماحولیاتی کمیشن کے…

18 mins ago

آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلیے آئی ایم ایف جائزہ…

20 mins ago