اسحاق ڈار کی وزارت خزانہ کو آئی ٹی کی ترقی کیلیے حائل رکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت آئی ٹی کے شعبے کو اس کی حقیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ترجیحی توجہ دیتی ہے، آئی ٹی سیکٹر میں ترقی کے بے پناہ امکانات ہیں اور یہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔یہ بات انہوں ںے اسلام آباد میں وزیر اعظم کی ٹاسک فورس برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ٹیلی کام کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سید امین الحق، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شیزا فاطمہ، معاون خصوصی وزیراعظم برائے خزانہ طارق باجوہ، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ، سیکریٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین پی ٹی اے اور دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔
اجلاس میں آئی ٹی سیکٹر کی کم ہوتی ہوئی برآمدات اور ان میں دوبارہ اضافہ کرنے اور اس شعبہ کو ترقی کی راہ پر لانے کے اقدامات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ٹی کے شعبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی ٹی کے شعبے کو اس کی حقیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ترجیحی توجہ دیتی ہے، آئی ٹی سیکٹر میں ترقی کے بے پناہ امکانات ہیں اور یہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
وزیر خزانہ نے وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کی تجاویز پر غور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ آئی ٹی کے شعبے کی سہولت اور آسانی کے لیے اقدامات کریں اور اس شعبے کی برآمدات کی حوصلہ افزائی کے لیے رکاوٹوں کو دور کریں۔

Recent Posts

پاکستان کا پہلا قمری خلائی مشن آج چین سے لانچ ہوگا

اسلام آباد / کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل…

3 mins ago

کوہلی کو پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین گائیکواڈ کے دشمن بن گئے

ممبئی(قدرت روزنامہ)ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ…

7 mins ago

ویسٹ انڈین آل راؤنڈر آندرے رسل کا بالی ووڈ میں ڈیبیو

کولکتہ(قدرت روزنامہ)ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر آندرے رسل نے بالی ووڈ میں بطورِ…

17 mins ago

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو بطور سیاسی جماعت ختم کرنے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے پاکستان تحریک…

26 mins ago

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف نے مہنگائی میں کمی کو عوام کے لئے اچھی خبر قرار…

53 mins ago

بالآخر نوازشریف کے وزارت عظمیٰ سے پیچھے ہٹنے کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی ، محمد زبیر نے اعتراف کرلیا

کراچی(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے…

56 mins ago