تیزاب پھینکنے کامبینہ واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا . پولیس کابتاناہے کہ واقعے میں خاتون بھی معمولی زخمی ہوئیں جبکہ جھلس کرزخمی ہونے والاشخص سول ہسپتال کے بزنس وارڈ میں زیرعلاج ہے . پولیس کابتاناہے کہ متاثرہ شخص نے 9ماہ قبل خاتون کوطلاق دی تھی . ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون طلاق کے بعد دوبارہ شادی کے لیے اسرارکررہی تھی . پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کاچہرہ ،سینہ اورجسم کے دیگرحصے تیزاب سے متاثرہوئے ہیں . شواہدہیں کہ خاتون نے اپنے سابق شوہرپرتیزاب پھینکا . متاثرہ شخص کابیان لینے کے بعد خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے گا . دوسری جانب واقعے کے بعد خاتون نے نیوکراچی تھانے پہنچ کرزخمی ہونے والے سابق شوہرپرتیزاب پھینکنے کاالزام لگایاہے . . .
کراچی(قدرت روزنامہ)نارتھ کراچی کے علاقے میں خاتون نے مبینہ طورپرسابق شوہرپرتیزاب پھینک دیاجس سے وہ جھلس کرزخمی ہوگیا . پولیس کے مطابق ناگن چورنگی کےقریب مبینہ طورپرخاتون نے سابق شوہرپرریسٹورنٹ میں تیزاب پھینک دیا .
متعلقہ خبریں