دوبارہ شادی سے انکارپر خاتون کاسابق شوہر کے خلاف ایسا اقدام جسے جان کرآپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے

کراچی(قدرت روزنامہ)نارتھ کراچی کے علاقے میں خاتون نے مبینہ طورپرسابق شوہرپرتیزاب پھینک دیاجس سے وہ جھلس کرزخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ناگن چورنگی کےقریب مبینہ طورپرخاتون نے سابق شوہرپرریسٹورنٹ میں تیزاب پھینک دیا۔تیزاب پھینکنے کامبینہ واقعہ جمعرات کے روز پیش آیا۔پولیس کابتاناہے کہ واقعے میں خاتون بھی معمولی زخمی ہوئیں جبکہ جھلس کرزخمی ہونے
والاشخص سول ہسپتال کے بزنس وارڈ میں زیرعلاج ہے۔پولیس کابتاناہے کہ متاثرہ شخص نے 9ماہ قبل خاتون کوطلاق دی تھی ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون طلاق کے بعد دوبارہ شادی کے لیے اسرارکررہی تھی ۔پولیس کے مطابق متاثرہ شخص کاچہرہ ،سینہ اورجسم کے دیگرحصے تیزاب سے متاثرہوئے ہیں ۔شواہدہیں کہ خاتون نے اپنے سابق شوہرپرتیزاب پھینکا۔متاثرہ شخص کابیان لینے کے بعد خاتون کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے گا۔دوسری جانب واقعے کے بعد خاتون نے نیوکراچی تھانے پہنچ کرزخمی ہونے والے سابق شوہرپرتیزاب پھینکنے کاالزام لگایاہے۔

Recent Posts

فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

8 mins ago

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

19 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

29 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

39 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

51 mins ago

اداکارہ عتیقہ اوڈھو کی ڈراما سیریل نور جہاں پر تنقید، مداح ناخوش

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نور جہاں حال ہی میں ختم ہونے والا بلاک بسٹر پاکستانی ڈراما…

58 mins ago