لاہور میں خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں: عظمیٰ بخاری

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے لاہور میں خواتین کے ساتھ بدسلوکی کے بڑھتے واقعات پر تشویس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں خواتین خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہیں . اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امن امان کی بگڑتی صورتحال کے ذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر قانون پنجاب ہیں لہٰذا عثمان بزدار اور راجہ بشارت کو فوری طور پر مستعفی ہونا چاہیے .

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایسے واقعات ورکنگ ویمن کو گھروں تک محدود کرنے کی گھناؤنی سازش ہے، واقعات نے گھروں سے باہر نکلنے والی خواتین کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے . ٹاک ٹاکر سے ہراسانی جیسے واقعے میں سزا عمر قید یا موت ہے: فیاض چوہان اُنہوں نے کہا کہ واقعات کی فوٹیج نے پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیے ہیں، پولیس کو دورانِ تفتیش معلوم ہوا سیف سٹی کے متعدد کیمرے خراب ہیں . اُن کا کہنا تھا کہ لاہور شہر کے متعدد اہم مقامات کے کیمرے کئی ماہ سے خراب پڑے ہیں . مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے پولیس افسران کو ہٹاکر سارا ملبہ اُن پر ڈالنے کی کوشش کی ہے . عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ عثمان بزدار نے تین سال اپنی نااہلیوں کا بوجھ اداروں پر ڈالنے میں گزار دیے . . .

متعلقہ خبریں