تمام گاڑیوں سے CNG سیلینڈرز ہٹائیں، آگ بجھانے کے آلات نصب کریں، شرجیل انعام میمن

کراچی (قدرت روزنامہ)پبلک ٹرانسپورٹ میں حفاظتی انتظامات کی چیکنگ مہم کا آغاز کیا جائے اور بسوں، کوسٹرز اور اسکول وین میں آگ بجھانے کے آلات ایک ماہ میں نصب کئے جائیں۔یہ ہدایات صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے اجلاس کی قیادت کرتے ہوئے جاری کیں۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کہا گیا کہ مسافروں کی حفاظت ٹرانسپورٹرز کی ترجیح ہونی چاہیے۔

مسافروں کی حفاظت کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ میں حفاظتی انتظامات کی چیکنگ مہم کا آغاز فوری کیا جائے۔اس کے ساتھ ہی ٹرانسپورٹرز کو بسوں، کوسٹرز اور اسکول وین میں آگ بجھانے کے آلات نصب کرنے کے لئے ایک مہینے کی ڈیڈ لائن دی جائے۔صوبائی وزیر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی غیر ذمہ داری اور ڈرائیورز میں ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے افسوسناک حادثات میں سینکڑوں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ موٹر وہیکل رجسٹریشن قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے اجازت نامے منسوخ کئے جائیں۔انہں نے اجلاس میں تمام گاڑیوں سے CNG سیلینڈرز ہٹائے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ اس معاملے کو سنجیدگی سے انجام دے، غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
اجلاس میں پیپلز بس سروس کے مسائل پر بھی غور و خوض کیا گیا۔شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز بس سروس سندھ حکومت کا میگا پائلٹ پروجیکٹ ہے۔ ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو بس سروس کے مانیٹرنگ سسٹم کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کیپٹن ر الطاف حسین ساریو ، ایڈیشنل سیکرٹری ٹرانسپورٹ مشتاق شیخ، بشیر حسین اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ، آپریشن منیجر آپریشنز این آر ٹی سی عبدالشکور و دیگر نے شرکت کی۔

Recent Posts

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

5 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

16 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

29 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

41 mins ago

190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر 9صفحات کا فیصلہ جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190ملین پاؤنڈکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ…

48 mins ago

سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ قائم،پہلی بار100انڈیکس 95ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی چینل…

58 mins ago