شہریوں کی داڑھی ہو یا نہ ہو، ہمیں کوئی غرض نہیں، جرائم کے واقعات پر طالبان کا احتساب ہو گا: طالبان رہنماء

کابل(قدرت روزنامہ) طالبان رہنماءاور قندھار کی سیکیورٹی کے انچارج ملا جمعہ نے کہا ہے کہ شہریوں کی داڑھی ہو یا نہ ہو، ہمیں اس سے کوئی غرض نہیں، تاہم جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی جبکہ ظالمانہ برتاؤ اور جرائم کے واقعات پر طالبان کا احتساب ہو گا۔
قندھار میں طالبان رہنما اور قندھار کی سیکیورٹی کے انچارج ملا جمعہ نے چیک پوسٹ پر نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کو چیکنگ کے دوران شہریوں سے مہذب انداز میں پیش ہونے کی ہدایت ہے، نئی انتظامیہ نے شہریوں کیلئے قواعد و ضوابط جاری نہیں کئے جبکہ سیر گاہوں میں لوگوں کو معمول کے مطابق آنے جانے کی اجازت ہے۔
سیکیورٹی انچارج ملا جمعہ نے مزید کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی ہو گی، دیگر علاقوں کے طالبان کی بھی چیکنگ اور اسناد چیک کی جاتی ہیں جبکہ دوسرے علاقوں کے مسلح طالبان کے غیر ضروری گھومنے پر بھی پابندی عائد ہے۔
دوسری جانب طالبان کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ظالمانہ برتاؤ اور جرائم کے واقعات پر طالبان کا احتساب ہو گا، کابل پر بغیر گولی چلائے قبضے کو ابھی ہفتہ ہی گزرا ہے اور ہم نے طالبان کے ظالمانہ برتاؤ اور جرائم کے بعض واقعات کے بارے میں سنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے ظالمانہ برتاؤ اور جرائم کے واقعات کی تحقیقات ہوں گی اور احتساب بھی ہو گا اور اگر کوئی طالبان امن و امان خراب کرے گا تو اس کے خلاف تحقیقات ہوں گی اور کارروائی کی جائے گی۔

Recent Posts

کالکی کا ایک وقت میں کئی بوائے فرینڈز رکھنے کا انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ کالکی کیکلاں نے ایک ہی وقت میں کئی بوائے فرینڈز…

7 mins ago

نواز شریف کے پاس خاموش رہنے کا آپشن نہیں، اگرآج خاموش رہتے ہیں تو کل جواب دینا پڑے گا، شاہد خاقان عباسی نے خبردار کردیا

لاہور (قدرت روزنامہ) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ…

22 mins ago

کراچی؛ اسپتال کے باہر ڈاکو کی خاتون سے واردات، ویڈیو سامنے آگئی

کراچی(قدرت روزنامہ)گلستان جوہر دارالصحت اسپتال سروس روڈ پر راہ چلتی خاتون سے واردات کی سی…

22 mins ago

پی ٹی آئی کا احتجاج ختم کرنے اور پشاور واپسی کا فیصلہ کس نے کیا؟ نیا تنازعہ کھڑا ہوگیا

پشاور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ذرائع کا کہنا ہےکہ احتجاج…

25 mins ago

پی ٹی آئی سوشل میڈیا کنٹرولر جبران الیاس نے پارٹی چیئرمین گوہر کی بھی سرزرنش کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا کنٹرولر جبران الیاس…

36 mins ago

ورسٹائل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے عدنان صدیقی سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)پاکستان کی ورسٹائل سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ عدنان…

43 mins ago