پاکستانی روپیہ مزید تگڑا امریکی ڈالر دھڑم سے گر گیا

کراچی(قدرت روزنامہ)امریکی ڈالر گزشتہ روز سے ایک بار پھر آہستہ آہستہ اپنی قدر کھونے لگا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ہوا ہے . آج صبح کاروبار کے آغاز میں ہی امریکی ڈالر مزید سستا ہوا ہے .

انٹر بینک میں ڈالر 66 پیسے سستا ہونے کے بعد 219 روپے 75 پیسے کا ہو گیا .

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر220 روپے 41 پیسے پر بند ہوا تھا . ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 222 روپے 90 پیسے کا ہے . دوسری جانب ڈالر کی قیمت مستحکم رکھنے کے لیے حکومت نے ایف آئی اے کو ٹاسک دیتے ہوئے مشتبہ منی چینجرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف فوری کریک ڈائون کی ہدایت کر دی ہے . تفصیلات کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کے چیف آف اسٹاف کے دستخط سے زونل دفاتر کو ایک مراسلہ جاری ہوا ہے، جس میں مشتبہ منی چینجرز اور حوالہ ہنڈی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے . ڈالر کی اسمگلنگ روکنے کے لیے اقدامات کا فیصلہ وفاقی وزیر خزانہ کی سربراہی میں اجلاس میں ہوا . مراسلے میں کہا گیا کہ ڈالر کی قیمت میں یومیہ بنیادوں پر اتار چڑھائو سے معیشت پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں . مراسلے کے مطابق کریک ڈائون کی ہفتہ وار رپورٹ ڈائریکٹر ای سی ڈبلیو کو ارسال کی جائے گی، کارروائیوں کی آڑ میں ممکنہ کرپشن کی روک تھام کے لیے زونل ڈائریکٹرز نظر رکھیں گے .

. .

متعلقہ خبریں