سعودی عرب کے وزٹ ویزا سے متعلق اہم خبر

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے وزٹ ویزا کی میعاد ختم ہونے سے سات دن پہلے اس میں توسیع کی جا سکتی ہے، ویزا کو اس صورت می بڑھایا جا سکتا ہے جب تک یہ موجودہ میڈیکل انشورنس پالیسی کے ساتھ ہو تاہم وزٹ ویزا کی میعاد ختم ہونے کے 3 دن بعد تک توسیع کی درخواست نہ دینے پر جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ گلف نیوز کے مطابق سعودی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف پاسپورٹ (جوازات) نے کہا ہے کہ وزٹ ویزا کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ سے سات دن پہلے اس وقت تک بڑھایا جا سکتا ہے جب تک کہ اس کے ساتھ موجودہ میڈیکل انشورنس پالیسی موجود ہو، اگر وزیٹر کے پاس میڈیکل انشورنس ہے جو سروس کے مخصوص تقاضوں کی تعمیل کرتا ہے تو ان افراد کے لیے وزٹ ویزا ابشر پلیٹ فارم پر میزبان کے اکاؤنٹ کے ذریعے اس کی میعاد ختم ہونے سے 7 دن پہلے بڑھایا جا سکتا ہے۔
جوازات نے وضاحت کی کہ وزٹ ویزا کی میعاد ختم ہونے کے بعد تین دن گزر جانے کی صورت میں اس کی توسیع میں تاخیر پر جرمانہ وصول کیا جائے گا، اس نے اس بات پر بھی زور دیا کہ رہنما خطوط کے مطابق وزٹ ویزا کی مجموعی توسیع 180 دنوں سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے جب کہ وزٹ ویزا کو رہائشی ویزا میں تبدیل کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس نے یہ بھی نوٹ کیا کہ اگر میزبان کا ریکارڈ ٹریفک کی خلاف ورزیوں پر مشتمل ہے تو یہ ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے اس کے ریکارڈ پر موجود افراد کے وزیٹر کے ویزے کی تجدید میں رکاوٹ نہیں بنتا، میزبان کی رہائشی شناخت کی میعاد ختم ہونا بھی وزیٹر کے وزٹ ویزا کی توسیع میں رکاوٹ نہیں بنتا۔
اس کے علاوہ سعودی عرب نے ایک الیکٹرانک سروس شروع کی ہے جو فیفا ورلڈ کپ قطر 2022ء کے لیے ہیا فین کارڈ رکھنے والوں کو مملکت میں داخلے کے لیے مفت ویزا حاصل کرنے کے قابل بناتی ہے، نئی سروس کا آغاز وزارت خارجہ نے کیا، ہیا کارڈ ہولڈر یونیفائیڈ ویزا پلیٹ فارم کے ذریعے ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ وزارت نے کہا کہ ویزا کی درخواست آن لائن پلیٹ فارم https://visa.mofa.gov.sa کے ذریعے جمع کرائی جا سکتی ہے، وزراء کی کونسل نے اعلان کیا کہ مملکت وزارت خارجہ میں ای ویزا سروس پلیٹ فارم سے متعلق ہیا کارڈ رکھنے والوں کے لیے سعودی عرب میں داخلے کا ویزا جاری کرنے کے لیے ای سروسز کے اخراجات برداشت کرے گی۔

Recent Posts

آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…

6 mins ago

سرکاری گاڑیوں پر ریس کی ویڈیو وائرل، حقیقت کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…

12 mins ago

یوٹیوب پریمیم کیا ہے، صارفین کیا شکایت کررہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…

22 mins ago

24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…

47 mins ago

آبِ زمزم: برکت، معیار اور خدمت کی عظیم روایت

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…

1 hour ago

گلوکارہ نوراں لال کی زندگی کا سب سے بڑا پچھتاوا کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…

1 hour ago