گریٹر اقبال واقعے کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت،پولیس نے وقوعہ پر موجود 700سے زائد موبائل نمبر شارٹ لسٹ کرلئے

لاہور(قدرت روزنامہ) گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدسلوکی کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، پولیس نے جیوفینسنگ کی مددسے 791 فون نمبرشارٹ لسٹ کرلیے . نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شارٹ لسٹ کئے جانے والے نمبرز متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کے پاس وقوعہ کے وقت موجودتھے جبکہ ان میں سے 60 فون نمبرلاہور اوردیگربیرون اضلاع کے رہائشیوں کے ہیں .

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شارٹ لسٹڈڈ فون نمبرزکی مددسے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں . واضح رہے کہ گریٹر اقبال پارک میں ٹاک ٹاکر ہراسانی کیس میں انوسٹی گیشن پولیس نے اب تک 40 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ زیرحراست نوجوانوں میں سے متعدد ویڈیوز میں موجود ہیں . پولیس نے ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھی ریمبو کا بھی میڈیکل کروا لیاہے اور ریمبو کا بیان بھی سی آئی اے پولیس نے ریکارڈ کرلیا ہے . . .

متعلقہ خبریں