گریٹر اقبال واقعے کی تحقیقات میں بڑی پیش رفت،پولیس نے وقوعہ پر موجود 700سے زائد موبائل نمبر شارٹ لسٹ کرلئے

لاہور(قدرت روزنامہ) گریٹر اقبال پارک میں خاتون سے بدسلوکی کے واقعے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی، پولیس نے جیوفینسنگ کی مددسے 791 فون نمبرشارٹ لسٹ کرلیے۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شارٹ لسٹ کئے جانے والے نمبرز متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کے پاس وقوعہ کے وقت موجودتھے جبکہ ان میں سے 60 فون نمبرلاہور اوردیگربیرون اضلاع کے رہائشیوں کے ہیں۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شارٹ لسٹڈڈ فون نمبرزکی مددسے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گریٹر اقبال پارک میں ٹاک ٹاکر ہراسانی کیس میں انوسٹی گیشن پولیس نے اب تک 40 افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ زیرحراست نوجوانوں میں سے متعدد ویڈیوز میں موجود ہیں۔ پولیس نے ٹک ٹاکر عائشہ کے ساتھی ریمبو کا بھی میڈیکل کروا لیاہے اور ریمبو کا بیان بھی سی آئی اے پولیس نے ریکارڈ کرلیا ہے۔

Recent Posts

آئی ایم ایف نے بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے پہلے بجلی کی قیمتوں…

3 mins ago

مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ سے زائد افراد روزگار کیلئے بیرون ملک چلے گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مالی سال 2024 میں پاکستان سے 7 لاکھ 89 ہزار 837 لوگ…

5 mins ago

فلم” جوان” کے ہدایتکار ’کالکی 2898 اے ڈی‘ دیکھ کر حیران ہوگئے

ممبئی (قدرت روزنامہ)شاہ رخ خان کی سپر ہٹ فلم" جوان" کے ہدایتکار ایٹلی فلم" کالکی…

7 mins ago

تاجکستان کےساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کومزید مستحکم بنائیں گے،وزیراعظم

دوشنبہ(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تاجکستان اور پاکستان کے درمیان…

9 mins ago

وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے

لاہور (قدرت روزنامہ) قومی کرکٹر ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان لنکا پریمیئر…

27 mins ago

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی ورز ش کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

  لاہور(قدرت روزنامہ) کرکٹر شعیب ملک کی اپنی اہلیہ اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ ورزش…

1 hour ago