وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ جس میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور اقتصادی شعبے میں تعاون مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی ولی عہد نے مرکزی دروازے پروزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سعودی ولی عہد سے ملاقات بہت خوش گوار رہی، دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے اور برادرانہ نسبت کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق ہوا۔
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کا دورہ کیا ہے۔وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ اپنے وفد کے ارکان کے ہمراہ دو طرفہ ملاقات کی۔۔ وزیراعظم نے فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر ولی عہد کو مبارکباد دی۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں اور دنیا بھر سے کاروباری برادری کو اکٹھا کرنے کے لیے FII کو ایک اہم اقدام کے طور پر اہمیت کو اجاگر کیا۔
دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ولی عہد نے اس بات کا اعادہ کیا کہ سعودی پاکستان تعلقات دونوں ممالک، خطے اور دنیا کے لیے اہم ہیں۔اس سے پہلے دن کے وقت وزیر اعظم نے کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ اپنی تقریر میں، انہوں نے اس امر پر زور ڈالا کہ ان کی حکومت ٹیکنالوجی کی دنیا میں تبدیلی کے لیے پاکستانی نوجوانوں کی شرکت ضروری بنا رہی ہے۔
انہوں نے عالمی برادری کو پاکستان کے تربیت یافتہ آئی ٹی پروفیشنلز سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔ اس مقصد کے لیے، انہوں نے پاکستان آنے والے تمام سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے اپنی حکومت کے پختہ عزم پر زور دیا۔
سلمان نصیر کیلئے پی ایس ایل میں نیا عہدہ متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا…
وزیر خزانہ کا پاکستان میں اے آئی آئی بی کے منصوبوں کی پیش رفت پر…
عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر فی اونس اور مقامی سطح پر 500 روپے فی…
چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس میں 7 ممبران کی اکثریت نے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ ) تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو جیل سے رہائی…
لاہور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم…