ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کی جانب سے آسان شرائط پر ویزا کی فراہمی ممکن بنائے جانے پر ہزاروں طالبعلموں نے مملکت کا رخ کرلیا ، 50 ہزار سے زیادہ بین الاقوامی طلباء ‘Study in Saudi Arabia’ پروگرام کے لیے رجسٹر ہوگئے۔ سعودی گزٹ کے مطابق سعودی وزارت تعلیم نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ‘سعودی عرب میں مطالعہ’ کے عنوان سے نئے تعلیمی پروگرام کے لیے رجسٹریشن کرانے والے بین الاقوامی طلبہ کی تعداد 50 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے، رجسٹریشن کا عمل ‘سعودی عرب میں مطالعہ’ پلیٹ فارم (https://studyinsaudi.moe.gov.sa) کے ذریعے جنوری 2023ء کے وسط تک جاری رہے گا۔
معلوم ہوا ہے کہ ایکسپو سینٹر شارجہ میں اختتام پذیر ہونے والے 18ویں انٹرنیشنل ایجوکیشن شو میں رجسٹریشن کے لیے زبردست ٹرن آؤٹ دیکھا گیا، متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم اور شارجہ پرائیویٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے اشتراک سے منعقد ہونے والے چار روزہ ایونٹ میں سعودی وزارت تعلیم اور سعودی یونیورسٹیوں نے شرکت کی، جہاں مختلف ممالک کے بین الاقوامی طلباء کی ایک بڑی تعداد سعودی یونیورسٹیوں میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے رجسٹریشن کے لیے آئی۔
بتایا گیا ہے کہ ‘سعودی عرب میں مطالعہ’ کا مقصد پوری دنیا کے 160 ممالک کے مرد اور خواتین طلباء کے ساتھ ماہرین تعلیم اور محققین کو فائدہ پہنچانا ہے، جس کے لیے وزراء کی کونسل نے 27 ستمبر کو طویل مدتی اور قلیل مدتی تعلیمی ویزے جاری کرنے کا ایک تاریخی فیصلہ لیا، جس میں دنیا بھر کے مرد اور خواتین طلباء، محققین اور ماہرین تعلیم کو مملکت میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا ہدف بنایا گیا۔
وزارت تعلیم نے واضح کیا ہے کہ تعلیمی ویزا سکیم کا مقصد شاندار صلاحیتوں کے حامل طلباء کو راغب کرنے کے ساتھ تعلیمی عمل کے معیار اور تحقیق اور اختراع کے نتائج کو بلند کرنا ہے، اس اسکیم کا ہدف سعودی عرب کو ایک پرکشش عالمی تعلیمی مقام کے طور پر پیش کرنا ہے، اس کے علاوہ دنیا بھر میں سعودی تعلیمی اداروں کی درجہ بندی اور کارکردگی کی سطح کو بڑھانا اور اعتدال کی اقدار اور عربی زبان کی تعلیم کو پھیلانے میں مملکت کے تعاون کو بڑھانا ہے۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں سرکاری…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آپ کو یوٹیوب استعمال کرتے وقت اکثر اس کی جانب سے قلیل…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بانی چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمزم اسلامی تاریخ میں نہ صرف ایک مقدس اور مبارک پانی کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوراں لال ایک باصلاحیت اور مشہور پاکستانی پنجابی گلوکارہ ہیں جنہوں نے…