روپے کی بے قدری،انٹر بینک میں ڈالر مزید مہنگا، جانیں نئی قیمت

کراچی (قدرت روزنامہ) روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے،
انٹر بینک میں ڈالر 27 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 220 روپے کا ہو گیا ہے . تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مارکیٹ کے اختتام پر ڈالر 219 روپے 73 پیسے پر بند ہوا تھا ، آج کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر کی قدر میں اضافہ دیکھا گیا ہے ، دوسری جانب سٹاک ایکس چینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے ، 100 انڈیکس میں 382 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے،ہنڈرڈ انڈیکس 41 ہزار 807 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں